Categories
Breaking news

عدم اعتماد، قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے ارکان پارلیمنٹ لاجز سے پیدل روانہ

وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کے حوالے سے قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج صبح ساڑھے 11 بجے ہو گا۔

عدم اعتماد کی قرار داد پر ووٹنگ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

قائدِ حزب اختلاف، صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد پر ووٹنگ ہو گی۔

ارکانِ قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے پہلے پارلیمنٹ لاجز میں جمع ہوئے بعد میں وہاں سے پیدل پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب روانہ ہو گئے۔

عدم اعتماد پر ووٹنگ کا طریقہ کار

آئینِ پاکستان اور قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے مطابق وزیرِ اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ کے طریقہ کار کے مطابق قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کی شق 37 کی ذیلی شق 7 کے مطابق قرارداد پر ووٹنگ مکمل ہونے اور اس کے منطقی انجام کو پہنچنے تک اجلاس ملتوی نہیں کیا جا سکتا۔

آئین کے آرٹیکل 95 کی ذیلی شق 4 کے مطابق قومی اسمبلی کے ارکان کی اکثریت تحریک عدم کی منظوری دے دے تو وزیرِ اعظم عہدے سے ہٹ جائیں گے۔

قرار داد کے متن میں کیا کہا گیا؟

عمران خان وزیراعظم رہیں گے یا نہیں، فیصلہ آج

قومی اسمبلی کے اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، اجلاس میں قائد حزب اختلاف شہبا زشریف کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد پر ووٹنگ ہوگی۔

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ایوانِ وزیرِ اعظم عمران خان پر عدم اعتماد کرتا ہے، عمران خان ایوان کا اعتماد کھو چکے، وہ وزیرِ اعظم کے عہدے پر نہیں رہ سکتے۔

شہباز شریف کی جانب سے پیش کی گئی تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ ایجنڈے میں چوتھے نمبر پر ہے۔

ایجنڈے کے دوسرے نمبر پر وقفۂ سوالات رکھا گیا ہے۔

تحریکِ انصاف کے ایم این اے فہیم خان کا توجہ دلاؤ نوٹس تیسرے نمبر پر ہے۔

فہیم خان کا توجہ دلاؤ نوٹس کنٹونمنٹ بورڈز کونسلرز کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے متعلق ہے۔

وزیرِ اعظم کی آج ملک گیر احتجاج کی کال

وزیرِ اعظم عمران خان نے آج تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ کے موقع پر ملک گیر احتجاج کی کال دے دی ہے۔

ٹی وی پروگرام پر ’آپ کا وزیرِ اعظم آپ کے ساتھ‘ میں بات کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ نوجوان باہر نکلیں، احتجاج کریں، ضمیر فروش غدار احتجاج ہی سے ڈرتے ہیں۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان نے اپوزیشن ارکان کے خلاف غداری کے مقدمے بنانے کا بھی اعلان بھی کیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ اسمبلی میں اپوزیشن کو شکست دیں گے۔

قوم سے خطاب میں بظاہر غلطی سے امریکا کا نام لینے اور وضاحت کرنے والے عمران خان نے ارکانِ پارلیمنٹ سے خطاب میں کھل کر امریکا کا نام لیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے اپوزیشن سے مل کر پاکستان میں حکومت بدلنے کی سازش کی ہے، اچکنیں سلوانے والوں کو نہیں پتہ کہ کل ان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔

اسلام آباد کا ریڈ زون سِیل

قومی اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد پیش کیے جانے کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ممکنہ فساد سے بچنے کے لیے ریڈ زون سِیل کر دیا گیا۔

ترجمان وزیراعظم آفس کا عدم اعتماد سے متعلق خبروں پر بیان

ترجمان وزیراعظم آفس نے کہا ہے کہ عدم اعتماد سے متعلق ایک میڈیا چینل پر بےبنیاد خبریں چلائی جارہی ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، یہاں آنے جانے کے لیے صرف مارگلہ روڈ استعمال کیا جاسکتا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریڈ زون میں ہر قسم کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد میں ریڈ زون کے ارد گرد پولیس، ایف سی اور رینجرز کے 8 ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب وزارتِ داخلہ نے موبائل فون سروس بند کرنے پر بھی غور شروع کر دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.