
ایم این اے علی وزیر کے پروڈکشن آرڈرز حاصل کرنے کے لیے سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کر لیا گیا۔
محسن داوڑ کی جانب سے سردار شہباز کھوسہ نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
درخواست میں تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
سپریم کورٹ میں علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر کے لیے دائر درخواست پر آج ہی سماعت کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد میں ایک ایک ووٹ قیمتی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ تحریکِ عدم اعتماد کے لیے ووٹ ڈالنا علی وزیر کا آئینی حق ہے۔
درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ووٹ ڈالنے کے آئینی حق سے کسی کو روکا نہیں جا سکتا۔
محسن داوڑ کی درخواست میں اسپیکر قومی اسمبلی اور سینٹرل جیل کراچی کی انتظامیہ کو فریق بنایا گیا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
وزیراعلیٰ کے پی کا متنازع آڈیو میسج منظر عام پر
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا مبینہ وائس میسج منظر عام پر آگیا جس میں وہ اپنے عہدیداروں کو احتجاج کرنے پر اُکسا رہے ہیں۔
-
بزدار کا استعفیٰ، گورنر پنجاب وزیرِ اعظم سے ملنے پہنچ گئے
وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے استعفے کے معاملے پر گورنر پنجاب چوہدری سرور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے۔
-
عوام نے خودداری، غیرت اور آزاد خارجہ پالیسی کی حمایت کی، مراد سعید
وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ قوم نے تو فیصلہ سنا دیا ہے، عوام نے خودداری، غیرت اور آزاد خارجہ پالیسی کی حمایت کی ہے، عمران خان نےاسلاموفوبیاکےخلاف مقدمہ لڑا۔
-
ترین گروپ سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقاتیں جاری رہیں گی، حمزہ شہباز
مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ترین گروپ سے ملاقات ہوئی ہے اور یہ ملاقاتیں جاری رہیں گی۔
-
وزیرِ اعظم عمران خان کل اہم پیغام دیں گے: فیصل جاوید
پاکستان تحریکِ ا نصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ (کل) ہفتے کو وزیرِ اعظم عمران خان اہم پیغام دیں گے۔
-
واوڈا کی تاحیات نااہلی کیخلاف سماعت 7 اپریل کو مقرر
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ۔
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر خریداری کی حد مقرر
ماہ رمضان کے دوران یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی اشیاء کی خریداری کے لیے حد مقرر کر دی گئی، ریلیف پیکج کے تحت سستی اشیاء کی خریداری قومی شناختی کارڈ سے مشروط ہو گئی۔
-
عمران صاحب کو بنی گالہ میں محفوظ رکھا جائے، مریم اورنگزیب
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کے ٹوئٹ پر ردعمل میں کہا کہ دو دن باقی رہ گئے ہیں عمران صاحب کو بنی گالہ میں محفوظ رکھا جائے۔
-
حکمرانوں نے 4 سال جھوٹ بولا: شاہد خاقان عباسی
شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملک میں ایسے حکمران ہیں جنہوں نے 4 سال جھوٹ بولنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔
-
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا وفاقی سیکریٹری داخلہ کو خط۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف نے وفاقی سیکریٹری داخلہ کو خط لکھ دیا۔
-
اپوزیشن نے اپنے ارکان پنجاب اسمبلی کو لاہور سے باہر جانے سے روک دیا
اراکان پنجاب اسمبلی سے اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر بھی دستخط کرالیے گئے ہیں۔
-
تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ کے دن 8 سے 9 لیگی ووٹ کم ہوں گے، فیاض چوہان
تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ کے دن ن لیگ کے 8 سے 9 ووٹ کم ہوں گے۔
-
پنجاب میں وزیر اعلیٰ کی نامزدگی سے متعلق حکمت عملی بنالی ہے،عظمیٰ بخاری
عثمان بزدار کے مستعفی ہونے کے بعد پی ٹی آئی نے چوہدری پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کر رکھا ہے۔
-
آزاد رکن اسمبلی جگنو محسن کا مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا اعلان
اوکاڑہ سے آزاد رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔
-
سندھ میں 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان
پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر سندھ حکومت نے 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
-
وزیراعظم کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس، دھمکی آمیز خط پر مشاورت
وزیراعظم کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا جس میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور وفاقی وزراء شریک ہوں گے۔