
اینکرپرسن ارشد شریف کو مبینہ ہراساں کرنے کے کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے اے آر وائی نیوز کے بیورو چیف کو12 مئی کو طلب کرلیا ۔
عدالت کا کہنا ہے کہ اے آر وائی بیورو چیف سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے خلاف منظم مہم کی وضاحت کریں۔
عدالت نے ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور سابق صدر پی ایف یو جے کو عدالتی معاون مقرر کردیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ جائز تنقید حوصلہ افزا ہے، بے بنیاد سیاسی بیانیے اور عدلیہ کےخلاف منظم مہم کے سنگین نتائج ہیں۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا پٹیشنر کے خلاف کوئی کارروائی شروع نہیں کی گئی، پیٹیشنر کے وکیل نے بتایا کہ پٹیشنر اور دوسرے صحافیوں کو دھمکی آمیز پیغامات ملے۔
حکم نامے میں کہا گیا کہ ماضی میں صحافیوں کی جانب سے ایسی شکایات عدالت کو ملتی رہی ہیں، ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا چینل کے کسی دوسرے صحافی کےخلاف بھی کارروائی شروع نہیں کی، ڈائریکٹر ایف آئی اے نے عدالت کو یقین دلایا کسی کو غیر ضروری طور پر ہراساں نہیں کیا جائے گا۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ عدالت کے پاس ادارے کی جانب سے دیے گئے بیان پر شک کی کوئی وجہ نہیں ہے، اے آر وائی کی جانب سے سپریم کورٹ اور اس عدالت کو بدنام کرنے کی مہم چلائی گئی۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ اے آر وائی نیوز نے سپریم کورٹ، اس عدالت اور عدالتی نظام پر عوام کے اعتماد کو مجروح کیا، پٹیشنر، اے آر وائی وکیل سے 9 اپریل واقعات کے تناظر میں عدلیہ مخالف منظم مہم کے بارے میں پوچھا گیا، ان سے پوچھا گیا کہ 9 اپریل کی شام کوئی حکم نامہ جاری ہوا یا کسی درخواست کی سماعت ہوئی؟
تحریری حکم نامے کے مطابق ان سے پوچھا اس رات کسی عدالتی کارروائی سے کسی آئینی ادارے کی کارروائی میں مداخلت کی گئی، اے آر وائی کی جانب سے جواب دیا گیا کہ ایسا کچھ نہیں ہوا۔
حکم نامے کے مطابق انہیں آگاہی نہیں کہ ہائی کورٹ نے اس سے پہلے دفتری اوقات کے بعد بھی کتنی درخواستوں پر کارروائی کی، موجودہ درخواست پر بھی دفتری اوقات گزرنے کے بعد قانونی تقاضے پورے نہ ہونے پر کارروائی کی۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ حیرت کی بات ہے کہ یہ تسلیم کیا گیا کہ اے آر وائی کی پالیسی نہیں کہ مسنگ پرسز کے حوالے ایئر ٹائم دے، اے آر وائی کی جانب سے سپریم کورٹ اور اس عدالت کے خلاف منظم مہم تصوراتی بیانیہ پر مبنی دکھائی دیتی ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
حمزہ شہباز کی بطوروزیراعلی حلف برداری سے متعلق لاہورہائی کورٹ کا فیصلہ کچھ دیر میں
جسٹس جواد حسن نےحمزہ شہباز کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
-
سندھ حکومت کی قانونی رائے طلبی پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ کا جواب
سندھ حکومت کی جانب سے مانگی گئی قانونی رائے پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے جواب دے دیا۔
-
عید کا چاند کس دن نظر آسکتا ہے؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے عیدالفطر کے چاند کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا ہے۔
-
پاکستان ہاکی ٹیم کو بیلجیم نے 1-5 سے ہرادیا
دورہ یورپ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو بیلجیم نے 1کے مقابلے میں 5 گول سے ہرا دیا،قومی ٹیم اتوار کو اسپین روانہ ہو گی۔
-
عمران نے سابق مشیر صاحبزادہ جہانگیر کو سیاسی نعرے بازی کے لیے بھیجا، ذیشان ملک
ذیشان ملک نے کہا کہ صاحب زادہ جہانگیر مدینہ منورہ میں موجود تھے، انہوں نے مدینہ روانگی کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
-
مسجد نیوی کی توہین نامنظور، پی پی کا کل سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان
پیپلز پارٹی سندھ نے کل ہفتے کو مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین نامنظور کے عنوان سے سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔
-
مسجد نبوی میں نعرے بازی انتہائی مذموم فعل ہے،بیرسٹر سیف
اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ مسجد نبوی میں نعرے بازی انتہائی مذموم فعل ہے، واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
-
لاہور: اے این ایف کی کارروائیاں، منشیات برآمد، ملزمان گرفتار
اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے ادارے کی انٹیلیجنس کے ساتھ مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی۔برآمد کرکے 2 ملزمان گرفتار کرلئے۔
-
ایچ آر سی پی کی انسانی حقوق کے حوالے سے سالانہ رپورٹ جاری
ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے انسانی حقوق کے حوالے سے سالانہ رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ میں 2021 میں آزادی اظہار رائے کی حالت پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔
-
مسجد نبویؐ واقعے پر شیخ رشید کا موقف سامنے آگیا
شیخ رشید نے کہا کہ چور وزیراعظم جہاں جائے گا، پاکستانیوں کی نفرت کا سامنا کرنا پڑے گا، پاکستانیوں کو موجودہ حکمرانوں سے شدید قسم کی نفرت ہے۔
-
عمران خان کو ان واقعات پر سوچنا چاہیے اور آگے آنا چاہیے، طاہر اشرفی
علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ پندرہ 16 ماہ عمران خان کا نمایندہ خصوصی رہا ہوں۔
-
مسجد نبوی کی بے حرمتی ایک افسوسناک واقعہ ہے، خواجہ سعد رفیق
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمارے خلاف کوئی کیس ثابت نہیں ہوسکا، شیخ رشید نے دھاندلی سےاپنے بھتیجے کو ایم این اے بنوایا، رانا ثناءاللّٰہ ٹھیک کہتے تھے،یہ پنڈی کا شیطان ہے، آج میں بھی کہتا ہوں کہ یہ پنڈی کا شیطان ہے۔
-
شیخ رشید کے بھتیجے کا مسجد نبوی کے واقعہ پر خوشی کا اظہار
اپنے پیغام میں شیخ راشد شفیق نے کہا کہ ڈر کر ان میں سے کسی نے مسجد نبوی کا پھر رخ نہیں کیا اور نہ ہی کوئی تراویح پڑھنے آیا۔
-
سندھ میں دوسرے مرحلےکے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا
کاغذات نامزدگی 8 سے 11 جون تک جمع کروائے جاسکیں گے۔
-
مسجد نبویؐ واقعے کے بعد کچھ پاکستانی گرفتار ہوئے ہیں: سعودی سفارت خانہ
گزشتہ روز مسجدِ نبوی ﷺ میں پیش آنے والے واقعے پر گرفتاریوں کے حوالے سے سعودی عرب کا پہلا ردِ عمل سامنے آگیا۔
-
جامعہ کراچی دھماکا: عمران خان کی چینی سفارتخانے آمد
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد میں چینی سفارتخانےکا دورہ کیا جہاں اُن کے ہمراہ شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر شہزاد وسیم اور سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری بھی تھے۔