Categories
Breaking news

عدالت نے حکومت کو پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف توہین مذہب کے مقدمات میں مزید کارروائی سے ایک ہفتے کیلئے روک دیا

عدالت نے حکومت کو پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف توہین مذہب کے مقدمات میں مزید کارروائی سے ایک ہفتے کیلئے روک دیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو ایک ہفتے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کیخلاف توہین مذہب مقدمات میں کسی بھی قسم کی کارروائی سے روک دیا ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف توہین مذہب مقدمات کے اندراج کیخلاف فواد چودھری کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے چھٹی ہونے کے باوجود آج ہی سماعت کی اور حکومت کو حکم جاری کیا کہ پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف اگلے سوموار کے روز تک مزید کوئی کارروائی نہ کی جائے ساتھ ہی چیف جسٹس نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو بھی ہدایت کی ہے کہ قومی اسمبلی ممبران کیخلاف کارروائی سے متعلق کردار ادا کریں۔

پی ٹی آئی اور پی پی پی ورکرز کی لڑائی،کرسیاں چل گئیں

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے تمام رہنما الیکشن کمیشن کی جانب سے استعفی قبول نہ ہونے کی وجہ سے تاحال قومی اسمبلی کے ممبر ہیں اسی لیے چیف جسٹس نے سپیکر قومی اسمبلی کو کردار اد ا کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

مزید :

قومیBreaking Newsاہم خبریں

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.