Categories
Breaking news

عدالتی کمیشن کی کارروائی کا معاملہ، اٹارنی جنرل آفس کا اظہار افسوس

عدالتی کمیشن کی کارروائی کا معاملہ، اٹارنی جنرل آفس کا اظہار افسوس

اٹارنی جنرل آفس نے عدالتی کمیشن کی کارروائی کے معاملے پر جاری تنازعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اٹارنی جنرل آفس کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے سربراہ و ارکان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ میں تقرریاں میرٹ پر کی جانی چاہئیں۔

اٹارنی جنرل آفس نے خط میں لکھا کہ اعلیٰ عدلیہ میں تقرریاں میرٹ پر کی جائیں۔ اس حوالے سے آئندہ اجلاس میں میرٹ کا خیال رکھنا ہوگا۔

ججز کی تقرری کے حوالے سے شفافیت ہونی چاہیے، اٹارنی جنرل

اشر اوصاف نے کہا کہ ہم اپنے آپ کو موجود خالی اسامیوں تک محدود کریں، میری رائےمیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کے نام پر بھی غور کرنا چاہیے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ کمیشن کے ارکان مجموعی طور پر اپنی سفارشات بھجوائیں۔

خط میں اٹارنی جنرل آف پاکستان نے جسٹس سردار طارق سے مکمل اتفاق کیا۔ جسٹس سردار طارق نے پانچ نامزدگیوں کو مسترد کیا تھا۔

اٹارنی جنرل کی جانب سے 6 نکات پر مبنی خط جیو نیوز نے حاصل کرلیا ہے۔

قبل ازیں کا ایک بیان اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کے ججز ہوں یا سپریم کورٹ کے ججز ہم پر بھاری ذمہ داری ہے، بدقسمتی سے ججز کے حوالے سے دستاویزات نہیں دیکھ سکا۔

واضح رہے کہ جمعرات کو جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے لیے 5 ججز کے ناموں پرغور کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *