Categories
Breaking news

عثمان کاکڑ کی نمازِ جنازہ کراچی میں ادا

عثمان کاکڑ کی نمازِ جنازہ کراچی میں ادا

پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کی نمازِ جنازہ باغ جناح کراچی میں ادا کر دی گئی۔

سابق سینیٹر پشتون خوا ملی عوامی پارٹی عثمان کاکڑ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کےمطابق ان کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں ملا۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ موت کی حتمی وجہ پیتھالوجی رپورٹ سے سامنے آئے گی۔

عثمان کاکڑ کے جسم پر تشدد کا نشان نہیں ملا، پوسٹ مارٹم رپورٹ

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ موت کی حتمی وجہ پیتھالوجی رپورٹ سے سامنے آئے گی۔

سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کراچی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے جو گزشتہ روز انتقال کر گئے۔

ان کی نمازِ جنازہ مزارِ قائد کے سامنے باغ جناح میں ادا کی گئی۔

نمازِ جنازہ میں اے این پی کے رہنما شاہی سید، جے یو آئی ف کے رہنما راشد سومرو، قاری عثمان اور مسلم لیگ نون کے رہنما نہال ہاشمی سمیت میپ کے ہزاروں کارکنوں اور ہمدردوں نے شرکت کی۔

عثمان کاکڑ کے انتقال سے متعلق شکوک و شبہات پیدا کئے جا رہے ہیں، مولانا عطاء الرحمان

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا عطاء الرحمان نے کہا کہ عثمان کاکڑ سے متعلق کہا گیا کوئی حادثہ ہوا ہے، عثمان کاکڑ کو بہت دھمکیاں دی گئی تھیں۔

رہنما پشتون خوا میپ سندھ صدیق آغا کےمطابق سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کی میت تدفین کے لیے آج کوئٹہ لے جائی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *