Categories
Breaking news

عثمان کاکڑ کی میت تدفین کیلئے صبح 9 بجے مسلم باغ لے جائی جائے گی

عثمان کاکڑ کی میت تدفین کیلئے صبح 9 بجے مسلم باغ لے جائی جائے گی

پشتونخوا میپ کے رہنماء عثمان کاکڑ کی میت تدفین کےلئےصبح 9 بجےمسلم باغ لے جائی جائے گی۔

عثمان کاکڑ کی میت اس وقت چلڈرن اسپتال کوئٹہ کے سرد خانےمیں موجود ہے، ان کو آج شام شام 5 بجےآبائی علاقےمسلم باغ کے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

پشتونخوامیپ کے کارکنوں کی بڑی تعداد چلڈرن اسپتال کے باہر موجود ہے۔

عثمان کاکڑ کی ایم ایل رپورٹ تیار موت طبعی قرار

پشتو نخوا میپ کے صدر عثمان کاکڑ کی ایم ایل رپورٹ تیار کر لی گئی، رپورٹ میں موت کو طبعی قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عثمان کاکڑ کی نمازِ جنازہ کراچی میں مزارِ قائد کے سامنے واقع باغِ جناح میں ادا کی گئی جس کے بعد ان کی میت کراچی سے بذریعہ سڑک کوئٹہ روانہ کر دی گئی اور گزشتہ کوئٹہ رات پہنچائی گئی ہے۔

عثمان خان کاکڑ سر پر لگی گہری چوٹ کے باعث زخمی ہوگئے تھے،انہیں دو روز قبل تشویش ناک حالت میں کوئٹہ سے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔

پشتون خوا ملی عوامی پارٹی نے عثمان خان کاکڑ کے انتقال پر 7 اور بلوچستان بار کونسل نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *