Categories
Breaking news

عثمان کاکڑ کی ایم ایل رپورٹ تیار موت طبعی قرار

عثمان کاکڑ کی ایم ایل رپورٹ تیار موت طبعی قرار

پشتو نخوا میپ کے صدر عثمان کاکڑ کی ایم ایل رپورٹ تیار کر لی گئی، رپورٹ میں موت کو طبعی قرار دیا گیا ہے۔

ایم ایل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عثمان کاکڑ کا انتقال برین ہیمریج سے ہوا، عثمان کاکڑ کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں تھا۔

رپورٹ کے مطابق جسم کے مختلف حصوں پر سرجری یا کینولاز کے نشانات ہیں، کیمیکل اور پیتھولوجی رپورٹ آنے کے بعد وجہ موت کا حتمی تعین ہو سکے گا۔

ایم ایل رپورٹ کے مطابق موت طبعی ہے، تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آئندہ ایک ہفتے تک آئے گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *