Categories
Breaking news

عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب میں تیز تر ترقی ہورہی ہے: فردوس عاشق اعوان

عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب میں تیز تر ترقی ہورہی ہے: فردوس عاشق اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب میں تیز تر ترقی ہورہی ہے۔

لاہور سے جاری کیےگئے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پچھلی حکومت نے مخصوص علاقوں کو ترجیح دی، پچھلی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے باقی اضلاع پیچھے رہ گئے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب تمام اضلاع میں بلاتفریق ترقی و خوشحالی کا مشن لیکر نکلے ہیں، تمام اضلاع کی یکساں ترقی و خوشحالی کے لیے روڈ میپ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

عام آدمی کو ریلیف دینا میرا مشن ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیر اعلی ٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عام آدمی کو ریلیف دینا ان کا مشن ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب آج 5 ارب سے زائد مالیت کا ترقیاتی پیکج لیکر نارووال پہنچ رہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ پیکج میں سڑکوں، نکاسی و فراہمی آب، فروغ تعلیم، پارکس اور دیگر منصوبے شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *