Categories
Breaking news

عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور

 عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نےوزیراعلیٰ عثمان بزدارکااستعفیٰ منظورکرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق گورنر نے استعفے کی تصدیق کا قانونی عمل مکمل کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ کو مدعو کیا ، سردار عثمان بزدار کی جانب سے استعفے کی تصدیق کے بعد قانونی عمل مکمل ہوا جس کے بعد گورنرپنجاب نےعثمان بزدارکےاستعفےکی منظوری پردستخط کردیئے۔گورنر پنجاب نے استعفے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرنے سے قبل وزیر اعظم سے حتمی اجازت لی ۔

واضح رہے کہ چار روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیر اعظم سے ملاقات میں رضاکارانہ طور پر استعفیٰ دیا تھا جو دو روز قبل گورنر پنجاب کو موصول ہوا تھا ۔ گورنر پنجاب نے قانونی تقاضوں کا جائزہ لینے کے بعد استعفیٰ منظور کرلیا۔

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومی

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.