Categories
Breaking news

عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب نہیں تھے، فرح خان تھی، مریم نواز

عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب نہیں تھے، فرح خان تھی، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب نہیں تھے، فرح خان تھی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران مریم نواز نے کہا کہ راتوں رات فرح کو برقع پہن کر فرار کروایا گیا۔

فرح بیگم نے پولیس اور سول سروس کے لوگوں کی ٹرانسفر کے پیسے لیے، مفتاح اسماعیل

مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تین چار دن میں ن لیگ عمران خان کی کرپشن پر وائٹ پیپر جاری کرے گی۔

مریم نواز نے کہا کہ فرح کے گاؤں میں جس طرح سڑکیں بنائی گئیں، اس طرح کہیں اور نہیں بنائی گئی، کہیں سڑک نہیں بنی فرح کے گاؤں میں سڑکیں بن گئیں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ فرح کو رشوت دیے بغیر پنجاب میں کوئی تقرری نہیں ہوسکتی تھی، فرح خان کے آگے پیچھے دائیں بائیں کون تھا، سب سامنے آئے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ بنی گالا میں عمران خان کے کتوں کے ساتھ فرح کی تصویریں آرہی ہیں۔

فرح خان سے مانیکا خاندان کا کوئی لینا دینا نہیں، موسیٰ مانیکا

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے موسیٰ مانیکا نے کہا کہ فرح خان رہائش کے لیے دبئی چلی گئی ہیں۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ فرح خان نے ہر پولیس والے، ہر ڈی سی کی ٹرانسفر یا پوسٹنگ پر پیسے لیے، وہ پیسے کہاں جاتے رہے؟ ان کے پاس ایک کروڑ 62 لاکھ روپے کا بیگ ہے، جو کئی پاکستانیوں کی جمع پونجی سے زیادہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فرح گجر کے بیرون ملک جاتے ہوئے ان کے ہاتھ میں ایک کروڑ 62 لاکھ کا بیگ تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.