Categories
Breaking news

عثمان بزدار نے ماں، 4 بچوں کے قتل کا نوٹس لے لیا

Advertisement
جنگ نیوز

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی جانب سے گوجرانوالہ کے گھر سے ماں اور اس کے 4 بچوں کی لاشیں ملنے کے افسوسناک واقعے کا نوٹس لیا گیا ہے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب نے گوجرانوالہ میں پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

سردار عثمان بزدار کا واقعے سے متعلق ہدایت جاری کرتے ہوئے کہنا ہے کہ قتل میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

واضح رہے کہ پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کے علاقے ڈوگرانوالہ میں واقع ایک گھر سے 1 خاتون اور اس کے 4 بچوں کی لاشیں ملی تھیں۔

گوجرانوالہ: خاتون اور 4 بچوں کا سفاکانہ قتل

پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کے علاقے ڈوگرانوالہ میں واقع ایک گھر سے 1 خاتون اور اس کے 4 بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔

x
Advertisement

گوجرانوالہ پولیس کے مطابق ڈوگرانوالہ کی رہائشی خاتون اور اس کے بچوں کو سر پر وار کر کے قتل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی گئی فوزیہ نامی خاتون بچوں سمیت 10 سال سے یہاں رہائش پذیر تھی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ واقعے کے وقت خاتون کا شوہر گھر پر موجود نہیں تھا۔

گھر سے 5 لاشیں ملنے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *