Categories
Breaking news

عثمان بزدار نے ریلوے اسٹیڈیم میں قومی کھلاڑیوں کیساتھ وقت گزارا

عثمان بزدار نے  ریلوے اسٹیڈیم میں قومی کھلاڑیوں کیساتھ وقت گزارا

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گڑھی شاہو ریلوے اسٹیڈیم لاہور میں ہنگامی لینڈنگ کے بعد قومی کھلاڑیوں کے ساتھ وقت گزارا۔

اس موقع پر قومی کھلاڑیوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کو کھیلوں کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر وزیر اعلی پنجاب نے مسائل کےحل اور سہولیات کی یقین دہانی کروائی۔

گڑھی شاہو ریلوے اسٹیڈیم میں موجود ایتھلیٹس اور کوچز نے عثمان بزدار ساتھ تصاویر بھی بنوائیں جو کہ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں۔

واضح رہے کہ گزشت روز لاہور میں آندھی کے باعث وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ہیلی کاپٹر کو ہنگامی طور پر لینڈ کروالیا گیا۔

عثمان بزدار کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ

لاہور میں آندھی نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ہیلی کاپٹر کو ہنگامی طور پر لینڈ کروالیا گیا۔

ہواکچھ یوں کہ وزیراعلیٰ پنجاب اسلام آباد سے لاہور آرہے تھے، صوبائی دارلحکومت پہنچتے ہی ان کے ہیلی کاپٹر کا سامنا آندھی سے ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق آندھی کے باعث عثمان بزدار کے ہیلی کاپٹر کی ریلوے اسٹیڈیم میں ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *