
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں آج وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، مونس الہٰی اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے اہم سیاسی ملاقاتیں کیں۔
لاہور میں چوہدری پرویز الہٰی اور مونس الہٰی سے عثمان بزدار کی ملاقات میں سیاسی امور، بلدیاتی الیکشن اور فلاح عامہ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سے ق لیگی قیادت کی ملاقات میں ورکنگ ریلیشن شپ مزید مضبوط بنانے اور مل کر بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس کوئی بیانیہ ہے نہ ہی حکمت عملی ہے۔
پرویزالہٰی نےکہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے مل کر کام کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے، خلوص نیت کے ساتھ اتحاد آگے بڑھا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں مشترکہ امیدواروں کیلئے بات چیت کاسلسلہ جاری رہے گا۔
وفاقی وزیر شیخ رشید نے عثمان بزدار سے ملاقات میں راولپنڈی کے فلاحی منصوبوں اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 23 مارچ کو لانگ مارچ کا اعلان کرنے والے ہوش کے ناخن لیں، اپوزیشن ٹولے کے ہاتھ سے وقت ریت کی طرح نکلتا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے اور مدت پوری کرے گی۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کے فلاحی منصوبے جلد مکمل کئےجائیں گے، وہاں کے مسائل حل کرنے پر پوری توجہ ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری اور بارش کا سلسلہ جاری
موسم سُہانا ہوگیا، ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری اور بارش اوربرفباری نے قلفی جمادی۔
-
نواز شریف، مریم نواز، عمران خان صحت کارڈ کیلئے اہل قرار
پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف ، اُن کی صاحبزادی مریم نواز کو صحت انصاف کار ڈ کا اہل قرار دیدیا۔
-
ناظم جوکھیو قتل پر سینیٹ کمیٹی اجلاس میں تفصیلی بریفنگ
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں کراچی میں ناظم جو کھیو کے قتل کیس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
-
کس سیاستدان نے کتنا ٹیکس دیا؟ ایف بی آر نے ٹیکس ڈائریکٹری جاری کردی
ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ ٹیکس ڈائریکٹری سال 2019 کے ٹیکس گوشواروں پر مشتمل ہے۔
-
خاتون کو بلیک میل کرنے والے عامل کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا
ملزم نے شالیمار ٹاؤن کی خاتون سے 14 لاکھ روپے وصول کیے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم نےخاتون سے اسکے شوہر سے صلح کرانے کے عوض رقم وصول کی۔ ایف آئی اے نے خاتون کی درخواست پر عامل کےخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
-
ٹیکس کلچر کی شروعات پارلیمنٹرینز سے ہونی چاہیے، شوکت ترین
وزیر خزانہ شوکت ترین نے سال 2019ء کی پارلیمنٹرینز ٹیکس ڈائریکٹری کا افتتاح کردیا ہے ۔
-
لاہور: اے ایس ایف کی کارروائی، ابوظبی جانے والے مسافر سے 4 کلوگرام آئس ہیروئن برآمد
منشیات اسمگلر کو برآمد شدہ ہیروئن سمیت مزید کارروائی کے لیے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا۔
-
اثاثے ظاہر نہ کرنے پر کتنے ارکان پارلیمان معطل ہوسکتے ہیں؟ الیکشن کمیشن نے تفصیل بتادی
پاکستان کی سیاست کے بڑے بڑے ناموں اور ممبران پارلیمنٹ پر معطلی کی تلوار لٹکنے لگ گئی۔
-
پی ٹی آئی سیاسی یتیموں کی پناہ گاہ ہے، قومی جماعت نہیں، ن لیگ
اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکمران جماعت تحریک انصاف کو قومی جماعت ماننے سے انکار کردیا۔
-
ملکی معیشت پر بریفنگ کے دوران وزیراعظم نے وزیر خزانہ سے کیا کہا؟
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ختم ہوگیا،اس موقع پر وزیراعظم اور وزیر خزانہ میں دلچسپ مکالمہ ہوا ۔
-
انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں کے درمیان جھگڑا
انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد(آئی آئی یو آئی) میں طلبہ تنظیموں کے درمیان جھگڑاہوگیا، شدید نعرے بازی کی گئی اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی ،اس دوران کچھ طلبا زخمی بھی ہوئے۔
-
خواجہ آصف نے سیشن کورٹ کا آرڈر ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا
سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے اپنے خلاف وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 10 ارب روپے ہرجانے کے دعوی میں عمران خان کے بیان پر جرح کا حق ختم کرنے کا سیشن کورٹ کا آرڈر اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ، چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کل سماعت کریں گے ۔
-
عارف گل کو پیش نہ کیا تو وزیر اعظم کو بلالیں گے، سپریم کورٹ
سپریم کورٹ میں قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والے ملزم عارف گل حبس بےجا کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے کہا کیا عارف گل کو پیش کرنے سے سپریم کورٹ کی عمارت اڑ جائے گی، عارف گل کو پیش نہیں کرنا تو سپریم کورٹ کو تالا لگا دیتے ہیں، عارف گل کو پیش نہ کیا تو وزیر اعظم کو بلالیں گے۔
-
ڈی آئی خان: سٹی میئر کے امیدوار کے قتل میں تیسری بیوی ملوث
ڈیرہ اسماعیل خان میں عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنما اور سٹی میئر کے امیدوار عمر خطاب شیرانی کےقتل میں تیسری بیوی ملوث نکلی ۔
-
ہم کوئی سختی یا پابندی لگانا نہیں چاہتے، مرتضیٰ وہاب
ترجمان سندھ حکومت اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ میں اومی کرون کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، ہم کوئی سختی یا پابندی لگانا نہیں چاہتے
-
پی ایس ایل کیلئے ٹیم لانا چاہتے ہیں، مراد علی شاہ
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لئے ٹیم لانا چاہتے ہیں، اسپانسر ڈھونڈ کر جلد پی ایس ایل کے لئے ٹیم لائیں گے