Categories
Breaking news

عبدالقوی کا لیکڈ ویڈیو پر ردعمل

عبدالقوی کا لیکڈ ویڈیو پر ردعمل

مفتی عبدالقوی کی سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر لیکڈ نامناسب ویڈیو پر ان کا ردعمل سامنے آگیا۔

سوشل میڈیا پر لیکڈ ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد ملتان کے شہری نے مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

مفتی قوی کی نامناسب لیکڈ ویڈیو کیخلاف درخواست دائر

مفتی عبدالقوی کی سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر نامناسب لیکڈ ویڈیو کیخلاف مقدمے کے اندراج کے لیے شہری نے درخواست دائر کردی ہے۔

شہری نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ مفتی عبدالقوی کی غیراخلاقی ویڈیو سےجذبات مجروح ہوئے۔

View this post on Instagram

A post shared by ShowbizMasala (@showbizmasala)

اب عبدالقوی کا اس وائرل ویڈیو پر ردعمل سامنے آیا ہے ، جس میں ان کا کہنا ہے کہ لیکڈ ویڈیو انہیں بدنام کرنے کی سازش ہے۔

مفتی قوی کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں: چچا مفتی عبدالقوی

گزشتہ دنوں سے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے ہمراہ…

انہوں نے کہا کہ میرے پاس تو اسمارٹ فون بھی نہیں ہے، میں دوسرا فون استعمال کرتا ہوں جس سے صرف وائس کال ہوتی ہے، مجھ سے منسوب نامناسب ویڈیو کے یوں لیک ہونے پر میں خود حیران ہوں۔

عبدالقوی نے یہ بھی کہا کہ میری جسامت بھی ایسی نہیں ہے جیسی ویڈیو میں دکھائی دیتی ہے، میں تو جسمانی طور پر فِٹ ہوں۔

مفتی قوی اور حریم شاہ کی مزید ویڈیوز منظرِ عام پر آگئیں

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ گزشتہ روز سے ہی معروف عالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کے ہمراہ بنائی گئیں ٹک ٹاک ویڈیوز شیئر کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر مفتی قوی کا نام ٹاپ ٹرینڈ میں شامل تھا ، یہ نام ان کی کسی نیک نامی کے باعث ٹرینڈ نہیں کررہا بلکہ ایک نازیبا ویڈیو کے مبینہ طور پر سامنے آنے کے باعث زیر گردش رہا۔

عبدالقوی کی سوشل میڈیا پر لیکڈ ویڈیو میں وہ انتہائی نازیبا حرکات کرتے ہیں۔

عبدالقوی اس سے پہلے بھی کئی بار اپنی نازیبا ویڈیوز کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہے ہیں۔

حریم شاہ اور مفتی قوی کی ایک اور نامناسب گفتگو کی ویڈیو وائرل

عالم دین اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کی حریم شاہ کے ہمراہ ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے ہمراہ بھی ان کی کئی ویڈیوز منظرِ عام پر آچکی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *