Categories
Breaking news

عام معافی اورخود ارادیت نہیں ہوگی، ہسپانوی وزیر کا اعلان

بارسلونا (محمد نبی) ہسپانوی حکومت کی طرف سے کاتالونیا کے علیحدگی پسند رہنماؤں کے عام معافی اور خود ارادیت کے مطالبے پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے ایسے کسی بھی امکان کا سختی سے رد کیا ہے۔ علاقائی پالسی کے وزیر میکوئیل آئیسیتا (Miquel Iceta) نے کہا “یہاں پر کوئی عام معافی نہیں ہوگی کوئی حق خود ارادیت نہیں دیا جائے گا.” انہوں نے اپنی تقریر میں مزید کہا کہ صرف بات چیت ہوگی اور سیاست ہوگی۔

اس ہفتے ایک اہم پیشرفت سامنے آئی تھی۔ سیاسی کشیدہ صورت حال کو معمول پر لانے اور مفاہمت کی راہ کرنے کے لیے ہسپانوی حکومت نے ایک دہائی کی سزا پانے والے 9 کاتالونیا کے علیدگی پسند رہنماؤں کو رہا کر دیا تھا۔ تاہم علیحدگی پسند تحریک کے علمبردار اس اقدام کو ناکافی کہہ رہے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ عام معافی سمیت خود مختاری کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *