Categories
Breaking news

عام آدمی پر صرف 2 ارب روپے کا ٹیکس لگے گا، وزیر خزانہ شوکت ترین

عام آدمی پر صرف 2 ارب روپے کا ٹیکس لگے گا، وزیر خزانہ شوکت ترین

وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ 70 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ میں لگژری آئٹمز شامل تھے، زرعی ٹریکٹرز، کھادوں پر سیلز ٹیکس نہیں لگایا، عام آدمی پر صرف 2 ارب روپے کا ٹیکس لگے گا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ سنیما کے آلات پر بھی ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے، 343 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ پر نظرثانی کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ مالیاتی ضمنی بل سے مہنگائی بڑھنے کی افواہیں پھیلائی گئیں، آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ سب پر سیلز ٹیکس لگایا جائے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.