Categories
Breaking news

عامر محمود کیانی نے عطا اللہ خان شادی خیل کو پارٹی کے اہم عہدے سے نواز دیا

Advertisement

عامر محمود کیانی اور عطا اللہ خان شادی خیل

مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف و رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی نے عطا اللہ خان شادی خیل کو پارٹی کے اہم عہدے سے نواز دیا۔

Advertisement

زرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل و ممبرقومی اسمبلی عامر محمود کیانی نے پاکستان تحریک انصاف کے سیئنر رہنما عطا اللہ خان شادی خیل کوچیف کوآرڈینیٹر ، ای ایم سی اینڈ پارٹی مینجمنٹ سیل (پی ایم سی) مقرر کیا اور نوٹفکیشن جاری بھی جاری کردیا۔

ای ایم سی الیکشن منیجمنٹ کمیٹی اور پی ایم سی پارٹی منیجمنٹ سیل کے چیف کوآرڈینیٹر ہونے کے ناطے عطاء اللہ خان شادی خیل تمام الیکشن کو ہیڈ کرینگے، جن میں ضمنی الیکشن، بلدیاتی الیکشن، اورگلگت بلتستان وکشمیر کے جنرل الیکشنز شامل ہیں۔

آج میں نے بطور سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف جناب وزیراعظم پاکستان @ImranKhanPTI سے مشاورت کے بعد عطاءاللّٰہ شادی خیل کو چیف کوآرڈینیٹر الیکشن مینجمنٹ کمیٹی اور پارٹی منجمنٹ سیل منتخب کردیا ہے
*نوٹیفکیشن جاری* pic.twitter.com/kOl0pW6z8W

— Aamer Mehmood Kiani (@AMKPTI) September 15, 2020

نوٹفکیشن کے مطابق سیکرٹری جنرل ای ایم سی کی تشکیل کے لئے ہر علاقے سے ایک ایک ریجنل کوآرڈینیٹر کو مطلع کریں گے۔ چیف کوآرڈینیٹر ای ایم سی کی کارروائیوں کے لئے سیکرٹری جنرل آفس کو ٹی او آر کی تالیف میں معاونت کریں گے۔

چیف کوآرڈینیٹر پی ایم سی و ای ایم سی عطاء اللہ خان شادی خیل عام انتخابات ، ضمنی انتخابات اور بلدیاتی انتخابات کے لئے انتخابی تیاری کے لئے کوآرڈینیٹ کریں گے اس کے ساتھ چیف کوآرڈینیٹر براہ راست سیکرٹری جنرل ، حلقہ انتظامیہ کے نظام (CMS) کے نفاذ کے لئے کوآرڈینیشن کریں گے۔

یاد رہے کہ عطااللہ خان شادی خیل پی ٹی آئی نارتھ پنجاب کے سیکرٹری جنرل بھی رہ چکے ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *