
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، رکنِ قومی اسمبلی، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری شادی پر پہلی اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال اور بیٹی دُعا عامر کا ردّعمل سامنے آگیا۔
عامر لیاقت کی تیسری شادی کی خبر کے بعد ان کی بیٹی دعا عامر نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں سے کہا کہ ’میرے خاندان کے حوالے سے پوسٹس میں اُن کا تذکرہ یا تبصرہ کرنا بند کریں۔‘

دعا عامر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کی گئی اسٹوری میں کہا کہ ’یہ اکاؤنٹ میرے آرٹ ورک کے لیے ہے اور اگر آپ اس کا احترام نہیں کر سکتے، تو آپ اَن فالو کردیں۔‘
اُنہوں نے مزید کہا کہ ’میں اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کسی بھی تبصرے یا ڈی ایم (براہ راست پیغامات) پر جواب نہیں دوں گی۔‘
دوسری جانب ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی پہلی اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ خوش نظر آئیں۔
ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’جو دل کے صاف ہوتے ہیں، وہ رب کے خاص ہوتے ہیں۔‘
خیال رہے کہ عامر لیاقت نے لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کی ہے۔
Table of Contents
عامر لیاقت سے علیحدگی سے متعلق طوبیٰ کا بیان سامنے آگیا
طوبیٰ نے مزید کہا کہ ’میں نہیں بتا سکتی کہ یہ عرصہ میرے لیے کتنا مشکل تھا تاہم مجھے اللّٰہ اور اس کے فیصلوں پر یقین ہے۔ میری آپ سب سے اپیل ہے کہ اس مشکل وقت میں میرے فیصلے کا احترام کریں۔‘
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری شادی کا اعلان ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا۔
49 سالہ عامر لیاقت نے بتایا کہ دانیہ شاہ کا تعلق ایک شریف گھرانے سے ہے اور وہ سرائیکی ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
گجرات، پرانے کپڑوں کے بازار میں آگ سے 200 دکانیں جل گئیں
گجرات کے علاقے لالہ موسیٰ میں واقع پرانے کپڑوں کے بازار میں آگ سے 200 دکانیں جل گئیں۔
-
عاصمہ جہانگیر کو بچھڑے 4 برس گزر گئے
عاصمہ جہانگیر کی جمہوریت اور انسانی حقوق کیلئے بے باک اور انتھک جدوجہد آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہے۔
-
ڈاکٹر نوشین کی ڈی این اے رپورٹ سامنے آنے پر اہم انکشاف
رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہاسٹل میں آنے جانے والے تمام مردوں کے خون کے نمونے لینے کی سفارش کی گئی ہے۔
-
کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر 3 افراد زخمی
کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران 3 افراد زخمی ہوگئے جبکہ لیاری میں کریکر حملے میں ایک شخص زخمی ہوا۔
-
ڈی آئی خان، ایم پی اے جنید آفریدی کی گاڑی کو حادثہ
ڈیرہ اسماعیل خان قومی شاہراہ پر رکن صوبائی اسمبلی جنید آفریدی کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور گارڈ جاں بحق ہوگئے۔
-
لاہور، ڈاکوؤں نے شادی والے گھر کا صفایا کردیا
لاہور کے علاقے کاہنہ میں ڈاکوؤں نے شادی کے گھر میں صفایا کردیا۔
-
کےفور منصوبے کے ڈیزائن پر اعتراض ہے تو نشاندہی کریں، کمشنر کراچی
کمشنر کراچی اقبال میمن کا کہنا تھا کہ کےفور کا پی سی ون بننے والا ہے۔
-
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کراچی کا دورہ
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےکہا ہے کہ کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینےکےلیےہمیں تیاررہنا چاہیے۔
-
سوات: جانور کا مبینہ حملہ، کمسن بچی اور 2 خواتین جاں بحق
پولیس حکام کے مطابق مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کسی خونخوار جانور نے تینوں پر حملہ کیا۔
-
کارکن کے قاتلوں تک بہت جلد پہنچ جائیں گے، مصطفیٰ کمال
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان سے محبت کرنے پر ہمیں نشانہ بنایا گیا، پی ایس پی کارکن کے قاتلوں تک بہت جلد پہنچ جائیں گے۔
-
لیاری کے علاقے بہار کالونی میں کریکر حملہ، ایک شخص زخمی
پولیس کے مطابق کریکر حملہ ایک زیر تعمیرعمارت پر کیا گیا، واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔
-
تمام چیزوں کا سامنا کر رہے ہیں، کیس ثابت ہو تو جوابدہ ہوں گے، ناز بلوچ
کرپشن پرسپشن انڈیکس کے مطابق پی ٹی آئی کے آتے ہی کرپشن میں تیزی سے اضافہ ہوا، رہنما پیپلز پارٹی
-
ن لیگ اور پی پی کی پیشکش پر غور کیلئے جہانگیر ترین گروپ کی بیٹھک
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی ترین گروپ سےملاقات کےخواہشمند ہیں، جس پر جہانگیر ترین نے اپنے کارڈ سنبھال لیے اورصورت حال کا مزیدجائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
-
جن میگا پروجیکٹس سے عوام مستفید ہورہے ہیں وہ ن لیگ حکومت نے بنائے، طارق فضل
لاہور ملتان موٹروے، سکھر موٹروے، ہزارہ موٹروے ن لیگ حکومت نے بنائی، موجودہ حکومت کے پروجیکٹس کی لاگت زیادہ ہے، طارق فضل چوہدری
-
5 وزیر میرے ساتھ رابطے میں ہیں، احسن اقبال کا دعویٰ
احسن اقبال نے کہا کہ اُن وزیروں کا کہنا ہے کہ انہیں اگلے الیکشن کے لیے ٹکٹ دینے کی ضمانت دی جائے تو وہ پی ٹی آئی چھوڑنے کو تیار ہیں۔
-
وزیروں میں اسناد دینے سے مقابلے کا ماحول پیدا ہوگا، فرخ حبیب
وزارتِ اطلاعات حکومت کے ساتھ ساتھ ریاست کا مقدمہ بھی لڑ رہی ہے، فرخ حبیب