Categories
Breaking news

عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ڈاکٹر عامر لیاقت مرحوم کی بیوہ دانیہ شاہ کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کراچی نے گرفتار کرلیا۔

دانیہ شاہ کی والدہ سلمیٰ بی بی کا کہنا ہے کہ بیٹی دانیہ شاہ کو پولیس اور کچھ افراد نے گھر میں گھس کر گرفتار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تھانے آئی ہوں تو کوئی کچھ نہیں بتارہا اور نہ ہی یہاں دانیہ موجود ہے۔

دانیہ شاہ کا سوشل میڈیا صارفین سے اہم سوال

رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے اپنے اور عامر لیاقت سے متعلق سوشل میڈیا صارفین سے اہم سوال کرلیا۔

دوسری جانب ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے پنجاب کے علاقے لودھراں میں کارروائی کی ہے۔

حکام نے بتایا کہ مرحوم ایم این اے اور مذہبی اسکالر عامر لیاقت کی بیوہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمہ کو متنازع ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے جرم میں گرفتار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مرحوم کی بیٹی نے ملزمہ کے خلاف شکایت درج کروائی تھی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *