Categories
Breaking news

عامر لیاقت کا اپنے بچوں کو اہم مشورہ

عامر لیاقت کا اپنے بچوں کو اہم مشورہ

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے بیٹے احمد اور بیٹی دُعا کو اُن کی والدہ سیدہ بشریٰ اقبال کا احترام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

عامر لیاقت حسین نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بیٹے احمد اور بیٹی دُعا کے بچپن کی تصویر شیئر کی جس کے ساتھ ایک طویل کیپشن بھی تحریر کیا۔

اپنی پوسٹ کے کیپشن میں عامر لیاقت حسین نے اپنے دونوں بچوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ چاند کی طرح چمکتے رہو اور آپ کے چہرے پر مسکراہٹ کے سوا کچھ نہ ہو، میں نے آپ کو پالنے میں بہت مشکلیں برداشت کیں اور ایک وقت ایسا بھی آیا جب میرے پاس پچاس روپے نہیں تھے لیکن میں نے کام کیا اور آپ کو کسی پریشانی میں نہیں آنے دیا۔

عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ہمارے رب نے بھی فرمایا ہے کہ اولاد کے لیے اپنے ماں اور باپ دونوں کا ہی درجہ بُلند ہے۔

عامر لیاقت کی تیسری شادی، پہلی اہلیہ اور بیٹی نے کیا کہا؟

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، رکنِ قومی اسمبلی، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری شادی پر پہلی اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال اور بیٹی دُعا عامر کا ردّعمل سامنے آگیا۔

اُنہوں نے اپنی دلی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو اتنا اونچا دیکھنا چاہتا ہوں کہ جب میں مر جاؤں تو لوگ یہ نہ کہیں کہ عامر لیاقت کا جنازہ جا رہا ہے بلکہ یہ کہنا کہ یہ احمد جو بہت بڑا انجینئر ہے اور دعا جو کہ سب سے بڑی گرافک ڈیزائنر ہے، اُن کے والد کا جنازہ ہے۔

عامر لیاقت نے مزید کہا کہ میرا آپ کو مشورہ ہے کہ اپنی ماں کا ہمیشہ احترام کریں کہ وہ آپ کی ماں ہیں اور رہیں گی۔

آخر میں اُنہوں نے دونوں بچوں کو سلامتی کی دُعا دیتے ہوئے کہا کہ تمہارا بابا مشکلات سے لڑ رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.