Categories
Breaking news

عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ کی درخواستِ ضمانت مسترد

دانیہ شاہ—فائل فوٹو
دانیہ شاہ—فائل فوٹو

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت نے مرحوم ایم این اے عامر لیاقت حسین کی تیسری سابقہ اہلیہ ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مکیش کمار نے درخواستِ ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔

گزشتہ سماعت پر عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

دانیہ پر غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنے کا الزام

واضح رہےکہ دانیہ شاہ پر عامر لیاقت کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنے کا الزام ہے۔

دانیہ ملک کے خلاف مرحوم عامر لیاقت کی صاحبزادی نے شکایت درج کروائی تھی۔

گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

دانیہ شاہ کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے مرحوم عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

سماعت کے دوران عدالت میں ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ویڈیو کب کہاں بنائی گئیں پتہ نہیں چلا، ہمیں ریمانڈ نہیں دیا گیا تھا۔

جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ مکیش کمار نے کہا تھا کہ آپ کو 3 دن کا ریمانڈ تو دیا گیا تھا، آپ جیل میں جا کر بھی تفتیش کر سکتے تھے۔

فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے دانیہ شاہ کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت آج تک ملتوی کر دی تھی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *