Categories
Breaking news

عالمی وبا کورونا وائرس کے پاکستان میں2 ہزار152نئےکیسز رپورٹ

Advertisement

عالمی وبا کورونا وائرس کے پاکستان میں2 ہزار152نئےکیسز رپورٹ

عالمی وبا کورونا وائرس کے پاکستان میں2 ہزار152نئےکیسز رپورٹ ہوئے اور متاثرہ افراد کی کل تعداد4لاکھ67ہزار222 ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں مزید 85 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اوراموات کی مجموعی تعداد9ہزار753تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے4لاکھ18 ہزار958 مریض صحتیاب ہوچکے اور38 ہزار511 زیر علاج ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 831 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار440، خیبر پختونخوا ایک ہزار 585، اسلام آباد402، گلگت بلتستان101، بلوچستان181 اور آزاد کشمیر میں 211 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 36 ہزار844، خیبر پختونخوا56 ہزار544، سندھ 2 لاکھ 8ہزار514، پنجاب ایک لاکھ 34 ہزار345، بلوچستان 18 ہزار28، آزاد کشمیر8 ہزار103 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 844 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

Advertisement

ملک بھرمیں مثبت کیسز کی شرح 6.61 فیصد ہو گئی ہے۔ حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسزکی شرح سب سے زیادہ 6.78 فیصد ہوگئی ہے۔

کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 13.01 فیصد، راولپنڈی میں 5.74، آزاد جموں کشمیر 8.25، بلوچستان میں 4.78، گلگت بلتستان میں 1.07، اسلام آباد 3.5 فیصد ہے۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب میں 3.8، خیبرپختونخوا 6.41، سندھ 7.91، لاہور 9.49، پشاور 6.36، میرپور میں 8.47 اور مظفرآباد 7.69 فیصد ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *