Categories
Breaking news

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 17 لاکھ 57 ہزار 640 اموات ہو چکی ہیں۔

Advertisement

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 17 لاکھ 57 ہزار 640 اموات ہو چکی ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 8 کروڑ 20 لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 17 لاکھ 57 ہزار 640 اموات ہو چکی ہیں۔دنیا میں کورونا کے 5 کروڑ 64 لاکھ 71 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے اور 2 کروڑ 19 لاکھ 78 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب…

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 47 ہزار128 اور ایک کروڑ ایک لاکھ 47 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 90 ہزار اور 74 لاکھ 25ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 29 لاکھ 92 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 53 ہزار 659 ہے۔

فرانس میں 25 لاکھ 27ہزار سے زائد افراد متاثر اور 62 ہزار268 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ برطانیہ میں 21 لاکھ 88 ہزار کورونا کیسز اور 69 ہزار625 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

ترکی میں 21 لاکھ 712 افراد متاثر اور19 ہزار 115 ہلاک ہو چکے ہیں۔ اٹلی میں بھی 20 لاکھ 9 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 70 ہزار900 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Advertisement

دنیا بھر میں پہلے 50 لاکھ کیسز کا سفر 186 دنوں میں طے ہوا۔ ایک کروڑ سے دو کروڑ کیسز ہونے میں 43 دن لگے۔

اگلے 38 دنوں میں مزید ایک کروڑ کیسز رپورٹ ہوئے۔ 3 کروڑ سے چار کروڑ کا سفر31 دنوں میں طے ہوا۔ چار کروڑ سے پانچ کروڑ کیسز رپورٹ ہونے میں21 دن لگے۔ آخری ایک کروڑ کیسز صرف اٹھارہ دنوں میں سامنے آئے۔

پہلی ایک لاکھ اموات 89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔ 5 جون کواموات 4 لاکھ کا ہندسہ عبور کرگئیں۔ 20اگست کو اموات کی تعداد 8 لاکھ ہوگئی۔

چار لاکھ سے آٹھ لاکھ اموات ہونے میں 76 دن لگے۔ 8 لاکھ سے 10 لاکھ اموات 37 دنوں میں سامنے آئیں۔ اگلی دو لاکھ اموات 35 دنوں میں رپورٹ ہوئیں۔ آخری دو لاکھ اموات صرف 24 دنوں میں سامنے آئیں۔

ٹیگز :امریکہامواتبھارتدنیاعالمی وباکورونا کیسز

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *