Categories
Breaking news

عالمی منڈی میں پیٹرول سستا ہوا، حکومت کب کریگی؟ شیری رحمٰن

پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں 1.6 فیصد کمی آئی ہے، مہنگائی سرکار تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کب کرے گی؟

جاری کیئے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈالر کی قیمت میں اضافے سے ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

حکومت ادویات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے: شیری رحمٰن

پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمٰن نے حکومت سے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

شیری رحمٰن نے کہا کہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 17 اعشاریہ 37 فیصد کے ریکارڈ لیول پر پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران 30 سےزائد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر نے کہا ہے کہ امریکی ڈالر 1 روپے 80 پیسے کے اضافے سے بلند ترین سطح 176 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

چوری چکاری کی بات بہت دور تک جائے گی، شیری رحمٰن کا انتباہ

پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نےحکومت کو متنبہ کیا ہے کہ ملکی خزانے کی چوری چکاری کی بات ہوئی تو بہت دور تک جائے گی ۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ 3 سال میں تباہی سرکار نے 16 ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا ہے۔

پی پی پی کی سینیٹر شیری رحمٰن کا یہ بھی کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، قرضوں، ڈالر اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ قابلِ تشویش ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.