Categories
Breaking news

عالمی حالات میں صدر پیوٹن کا دلیرانہ بیان خوشگوار ہوا کا جھونکا ہے، شجاعت حسین

فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے توہینِ رسالت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی دلیرانہ مذمت پر روسی صدر کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے لیے نبی اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم سب سے زیادہ پیارے ہیں، ہم حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم کو اپنی جان، مال اور اولاد سے بڑھ کر عزیز رکھتے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ صدر پیوٹن کی دبنگ شخصیت کے معترف ہیں، موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں ان کا دلیرانہ بیان خوشگوار ہوا کا جھونکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *