Categories
Breaking news

عالمی بینک کے ساتھ ایک ارب 30 کروڑ ڈالرز کے قرض کے معاہدے

Advertisement
عالمی بینک کے ساتھ 1.3 بلین ڈالر کے 7 منصوبوں کے لیے معاہدہ

عالمی بینک کے ساتھ ایک ارب 30 کروڑ ڈالرز کے 7 منصوبوں کے لیے معاہدہ طے پاگیا، وفاقی وزیر اقتصادی امور خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ ہماری معاشی پالیسی درست سمت جارہی ہے۔

وزارت اقتصادی امور نے عالمی بینک کے ساتھ معاہدےکا اعلامیہ جاری کردیا، اعلامیہ معاہدے پر دستخط کی تقریب میں وفاقی وزیر اقتصادی امور خسرو بختیار نے شرکت کی۔

اعلامیہ کے مطابق منصوبوں کی تکمیل کے لیے عالمی بینک کی 128 ملین ڈالر کی گرانٹ بھی شامل ہے، منصوبوں میں سماجی تحفظ، موسمیاتی تبدیلی، زراعت اور خوراک کے منصوبے شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق منصوبوں میں گورننس اور انسانی وسائل کے ترقیاتی پروگرام شامل ہیں، عالمی بینک کی جانب سے تعاون موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کا اظہار ہے۔

پاکستان نے آئی ایم ایف کو غلط اعداد و شمار پیش کردیے

آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان نے سرکاری گارنٹیز اور قرض کو چیک کرنے کیلئے ورکنگ گروپ بنایا ہے اور آئندہ بجٹ میں نئی سرکاری گارنٹیز کی لسٹ جاری کی جائے گی۔

وفاقی وزیر خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے وفاقی حکومت صوبوں کو معاونت جاری رکھے گی۔

عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ عالمی بینک پاکستان میں معاشی استحکام و ترقی کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *