Categories
Breaking news

عاقب جاوید اور شعیب اختر آمنے سامنے

پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی تنقید پر انہیں سخت جواب دے دیےعاقب جاوید نے کہا کہ شعیب اختر کرکٹ ایکسپرٹ ہیں ان کا کام تنقید کرنا ہے ، یہ کہہ دینا کہ میں عاقب جاوید کی جگہ ہوتا تو دو ٹائٹل جتوا دیتا اپنی باتوں کی نفی ہے۔سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے لاہور قلندرز کے پی ایس ایل 6 کے پلے آف سے باہر ہونے پر عاقب جاوید کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔عاقب جاوید نے شعیب اختر کو مشورہ دیا کہ آپ جو کام کر رہے ہیں اس میں خود کو بہتر کریں، میں بیس سال سے کوچنگ کر رہا ہوں میں نے ہر لیول پر کوچنگ کی ہے، میں لیول فور پروفیشنل کوچ ہوں جو سب سے بڑھ کر ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں کبھی ہارا کبھی جیتا یہ میرا پروفیشن ہے ، شعیب اختر نے تو ایک دن کوچنگ نہیں کی ، آپ کیسے یہ دعوی کر سکتے ہیں کہ میں ہوتا تو دو ٹائٹلز جتوا دیتا۔ عاقب جاوید نے کہا کہ آپ نے کوئی کام نہیں کیا ، آپ سیلف آئیڈیل ازم میں زندگی گزار رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *