Categories
Breaking news

عاطف اسلم کے نئے گانے میں سائرہ یوسف کی انٹری

Advertisement

عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے اپنے نئے گانے ’رات‘ کی ویڈیو میں سائرہ یوسف کو بھی شامل کیا ہے۔گزشتہ روز گلوکار نے اپنے انسٹاگرام پر اپنے نئے گانے ’رات‘ کی پہلی جھلک جاری کی، جس میں ان کے ہمراہ اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف بھی دکھائی دے رہی ہیں۔عاطف اسلم نے اپنی پوسٹ میں مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مزید تفصیلات کے لیے میرے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنا نہ بھولیں۔خیال رہے کہ نومبر کے مہینے میں نئے ڈیجیٹل میوزک شو ویلو ساؤنڈ اسٹیشن کا آغاز عاطف اسلم نے نصیبو لال کا مشہور گانا ’کدی تے ہنس بول‘ کو اپنے انداز میں گاکر کیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *