سپریم کورٹ میں قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والے ملزم عارف گل حبس بےجا کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے کہا کیا عارف گل کو پیش کرنے سے سپریم کورٹ کی عمارت اڑ جائے گی، عارف گل کو پیش نہیں کرنا تو سپریم کورٹ کو تالا لگا دیتے ہیں، عارف گل کو پیش نہ کیا تو وزیر اعظم کو بلالیں گے۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سپریم کورٹ میں خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والے ملزم عارف گل حبسِ بےجا کیس کی سماعت کی۔
چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے پوچھا کہ کیا عارف گل کو لیکر آئے ہیں؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا عارف گل حراستی مرکز میں ہے، عدالت لانا مشکل ہے، چیف جسٹس نے کہا عارف گل کو آج ہی پیش کریں، عدالت کے پاس ڈیفنس کی مشینری کو بھی بلانے کا اختیار ہے، عارف گل کی شہریت کا ایشو 2019 سے اب تک حل کیوں نہیں ہوا؟ حکومت کے دفاتر میں کرپشن ہے تو عدالت کیا کرے؟
ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے عدالت کو بتایا کہ عارف گل نے افغان بارڈر ایریا کے قریب فوجی کیمپ پر حملہ کیا، حراستی مرکز میں عارف گل کی کونسلنگ، ووکیشنل ٹریننگ مکمل ہوچکی ہے۔
جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ فاٹا ان سیٹل ایریا ہے، جس قانون کے تحت عارف گل کو حراستی مرکز میں رکھا گیا کیا وہ قانون اب بھی موجود ہے؟ فاٹا کا ایریا اب کے پی میں شامل ہوچکا ہے۔
عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ایڈوکیٹ جنرل کے پی کی مہلت کی استدعا مسترد کرتے ہوئے عارف گل کا آج ہی پیش کرنے کا حکم دیا تاہم وقفے کے بعد ایڈوکیٹ جنرل نے دوبارہ استدعا کی کہ متعلقہ اداروں کو اطلاع کردی ہے، راستہ لمبا ہے، ملزم کو آج پیش نہیں کیا جاسکتا اس لیے مہلت دیں، عدالت نے عارف گل کو پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
ڈی آئی خان: سٹی میئر کے امیدوار کے قتل میں تیسری بیوی ملوث
ڈیرہ اسماعیل خان میں عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنما اور سٹی میئر کے امیدوار عمر خطاب شیرانی کےقتل میں تیسری بیوی ملوث نکلی ۔
-
ہم کوئی سختی یا پابندی لگانا نہیں چاہتے، مرتضیٰ وہاب
ترجمان سندھ حکومت اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ میں اومی کرون کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، ہم کوئی سختی یا پابندی لگانا نہیں چاہتے
-
پی ایس ایل کیلئے ٹیم لانا چاہتے ہیں، مراد علی شاہ
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لئے ٹیم لانا چاہتے ہیں، اسپانسر ڈھونڈ کر جلد پی ایس ایل کے لئے ٹیم لائیں گے
-
بلال یاسین پر فائرنگ کیلئے اسلحہ دینے والوں کی شناخت
لاہور پولیس نے نون لیگ کے ایم پی اے بلال یاسین پرقاتلانہ حملے کی تفتیش میں کیس کے 2 اہم کرداروں کو شناخت کرلیا۔
-
خواجہ آصف نے جرح کا حق ختم کرنے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
وزیراعظم عمران خان نے نون لیگ کے رہنما خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔
-
مولانا فضل الرحمٰن کا قومی سیاست کو لیڈ کرنا بدقسمتی ہے: فواد چوہدری
وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کا قومی سیاست کو لیڈ کرنا بدقسمتی ہے۔
-
منی لانڈرنگ غریب ممالک کا بڑا مسئلہ ہے، وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ غریب ممالک کا بڑا مسئلہ ہے، اشرافیہ پیسے چوری کر کے باہربھیج دیتی ہے۔
-
سیالکوٹ سے دبئی، PIA پروازوں کا آغاز
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے سیالکوٹ سے دبئی کیلئے پروازوں کا آغاز کر دیا، پہلی پرواز پی کے 179 کے ذریعے 165 مسافر روانہ ہوئے۔
-
مریم صفدر کی خاموشی معنی خیز ہے، حسان خاور
پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کا کہنا ہے کہ مریم صفدر کی خاموشی معنی خیز ہے، وہ پہلے اداروں کے خلاف بیان دیتی ہیں پھر خاموش ہوجاتی ہیں
-
کراچی: حوالہ ہنڈی نیٹ ورک کے 7ملزمان گرفتار
پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے چھاپہ مار کارروائی میں کمپنی کے آڑ میں حوالہ ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار کرنے والا نیٹ ورک پکڑ کر 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔
-
وزیراعلیٰ سندھ کی ویکسینیشن کی تعداد بڑھانے کی ہدایت
عالمی وبا کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ امیکرون کے تیزی سے پھیلنے کے پیش نظر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے ویکسینیشن بھی زیادہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
-
پاکستانی اس وقت سب سے زیادہ نواز شریف کو یاد کررہے ہیں، حنا پرویز بٹ
صوبائی اسمبلی کی رکن، پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس وقت پاکستانی عوام سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سب سے زیادہ یاد کر رہی ہے۔
-
مارچ کا اعلان کرنے والے ہوش کے ناخن لیں، شیخ رشید
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ 23 مارچ کو مارچ کا اعلان کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے، قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی
-
امیر جماعت اسلامی نے بلدیاتی ایکٹ کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے بلدیاتی ایکٹ کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے
-
بلال یاسین پر حملے میں ملوث 2 مبینہ ملزمان کی تصویر سامنے آگئی
لاہور پولیس نے مسلم لیگ نون کے ایم پی اے بلال یاسین پر قاتلانہ حملے میں ملوث دونوں مبینہ ملزمان کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کی شکلیں واضح ہیں۔
-
ویکسینیشن کیلئے NCOC کا سخت اقدامات کا فیصلہ
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا کی پانچویں لہر اومی کرون تیزی سے پھیل رہی ہے، لازمی ویکسینیشن کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔