Categories
Breaking news

عارف علوی نے دوبارہ ثابت کیا کہ وہ پاکستان کے سب سے بڑے عہدے کے لائق نہیں، رانا ثنا اللّٰہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے دوبارہ ثابت کیا کہ وہ پاکستان کے سب سے بڑے عہدے کے لائق نہیں، انہوں نے آئینی ذمے داری کو سیاسی رخ دیا۔

رانا ثنا اللّٰہ نے اپنے بیان میں کہا کہ صدرِ مملکت نے رسمی طور پر سمری پر دستخط کرنے تھے، عارف علوی اور عمران خان نے نقاب ہوگئے ہیں۔

وزیرِ داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم اپنی جماعت کے ساتھ مشاورت کرسکتا ہے۔

رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ لاہور سے وزیرآباد تک لوگوں نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو مسترد کیا، ہماری اطلاعات ہیں کہ تحریک انصاف دھرنا دینا چاہتی ہے۔

عمران کے ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ میں لینڈ کرنے پر اعتراض نہیں، رانا ثناءاللّٰہ

رانا ثناء نے کہا کہ اللّٰہ کی شان ہے اب انھوں نے دھرنا بھی نواز شریف پارک میں دینا ہے، جو کہتا ہے کہ عوام کا سمندر لے کر آؤں گا دیکھتے ہیں یہ کیسے سمندر لے کر آتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ یہ ڈیڑھ دو ہزار لوگوں کا سمندر لے کر آئیں گے، پی ٹی آئی ضرور دھرنا دے لیکن لوگوں کو تکلیف نہ پہنچائے۔

مسلم لیگ نے کے رہنما نے کہا کہ امید ہے کہ پی ٹی آئی راستے بند نہیں کرے گی، اگر ایسا ہوا تو وفاقی حکومت اپنا کام کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *