
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما، سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عارضی حکومت صرف دن گزار رہی ہے۔
یہ بات پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما، سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیا ن میں کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 3 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، یوٹیلٹی اسٹورز عملی طور پر بند ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ابوظبی سے پیسوں کی امید پوری نہیں ہوئی ہے۔
Table of Contents
عمرے کے وفد میں 4 باورچی بھی تھے، ایک آلو گوشت بنانے والا تھا، فواد چوہدری
فواد چوہدری نے کہا کہ بحران کی بنیادی وجہ موجودہ حکومت کی بد انتظامی ہے، دو ہفتے سے زیادہ ہوچکے ہیں ان کے پاس اب تک وزیر توانائی نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ابھی تک ایندھن کی قیمتوں پر حکومتی پالیسی واضح نہیں۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ معیشت عملی طور پر بغیر ڈرائیور کے چل رہی ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
توہین مذہب کا قانون کسی کیخلاف استعمال نہیں ہوگا،حافظ حمد اللّٰہ
ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللّٰہ نے شیری مزاری کے اقوام متحدہ کو لکھے گئے خط کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خط عالمی اسٹیبلشمنٹ کو پاکستانی اندرونی سیاست میں مداخلت کی دعوت ہے۔
-
کراچی میں آج کیسا موسم رہے گا ؟
کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
-
گوجرانوالہ، تلخ کلامی پر دوست کے ہاتھوں دوسرا دوست قتل
گوجرانوالہ میں معمولی تلخ کلامی پر ایک دوست نے دوسرے دوست کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
-
لودھراں، ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے ڈیڑھ سالہ بچی چل بسی
لودھراں میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے ڈیڑھ سالہ بچی چل بسی، ورثاء نے بچی کی لاش اٹھا کر اسپتال میں احتجاج کیا، ایم ایس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی انکوائری کی جارہی ہے جبکہ بچی کے ورثاء نے اسپتال میں توڑ پھوڑ بھی کی ہے۔
-
عید کا تیسرا دن، لاہور میں بڑے پیمانے پر اسنیپ چیکنگ
عید کے تیسرے دن لاہور میں سیکیورٹی اداروں نے ایکشن لیتے ہوئے لاہور کے مختلف مقامات پر جنرل ہولڈ اپ اور بڑے پیمانے پر اسنیپ چیکنگ کا عمل جاری رکھا۔
-
کراچی، پولیس مقابلے میں ASI زخمی، 2 ڈاکو گرفتار
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں اے ایس آئی زخمی ہوگیا، جبکہ 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
-
کراچی، پیٹرول پمپ پر وین میں آتشزدگی، 4 خواتین زخمی
کراچی کی ایم اے جناح روڈ پر پیٹرول پمپ پر وین میں آگ لگ گئی، جس کے باعث وین میں سوار 4 خواتین جھلس کر زخمی ہوگئیں۔
-
دوسرا دن بھی گزر گیا، عید کے مزے کم نہ ہوئے
-
مفلوج گورنر کی آرمی چیف سے دہائی آئین سے بغاوت نہیں؟ عرفان صدیقی
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ کیا معزول اور مفلوج گورنر کی آرمی چیف سے مداخلت کی دہائی، آئین سے کھلی بغاوت نہیں؟
-
کراچی: سی ویو پر 2 لڑکے ڈوب گئے
کراچی کے ساحل پر 2 لڑکے ڈوب گئے، جن میں سے ایک نوجوان کی لاش نکال لی گئی۔
-
کوئٹہ، مارکیٹ میں آگ لگنے سے 100 دکانیں خاکستر
کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد کی مارکیٹ میں آگ لگنے کے باعث 100 چھوٹی بڑی دکانیں جل کر راکھ ہوگئیں۔
-
چین نے 4 سال سی پیک پر ایک ڈالر خرچ نہیں کیا، احسن اقبال
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چار سال میں چین سمیت تمام دوست ممالک کو ناراض کیا گیا
-
سیاسی اختلافات کو نفرتوں میں نہ بدلیں، مفتی تقی عثمانی کی عوام سے اپیل
مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ ایک دوسرے کی رائے کا احترام کریں۔
-
روس سے تیل ، ایل این جی خریدنے کی بات کی تھی ، موجودہ حکومت نے ختم کردی، حماد اظہر
اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ بطور وزیر توانائی روسی ہم منصب سے تیل،ایل این جی کی خریداری پر بات کی تھی۔
-
پہلے ہی کہا تھا عمران خان نہیں بچے گا، آصف علی زرداری
انہوں نے کہا کہ کوششیں بڑی ہیں، جھگڑا بھی بڑا ہے، یہ نئی بات نہیں، جھگڑا مظلوم اور ظالم میں چل رہا ہے۔
-
آرمی چیف پنجاب میں آئینی فریم ورک پر عمل درآمد کیلئے کردار ادا کریں، گورنر پنجاب
گورنر پنجاب نے آرمی چیف کو صدر مملکت اور وزیر اعظم کے خطوط کی نقول بھی بھجوا دیں۔