Categories
Breaking news

عابد علی نے گراؤنڈ کو صاف رکھنے کی مثال قائم کردی

Advertisement
Advertisement

پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریکٹس کے بعد صفائی کی، اوپنر عابد علی نے کوڑا دان میں کچرا جمع کرکے یہ ثابت کیا کہ صفائی نصف ایمان ہے۔جنوبی افریقا کے خلاف سیریزکی تیاری کے لیے پاکستان ٹیم ان دنوں نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کررہی ہے، دوران ٹریننگ کھلاڑیوں کی پانی اور مشروبات کی خالی بوتلیں گراؤنڈ میں پڑی رہتی ہیں۔آج پریکٹس کے بعد اوپنر عابد علی ڈسٹ بن لیکر آئے اورکھلاڑیوں نے اس میں خالی بوتلیں اور کچرا ڈال کر گراؤنڈ کو دوبارہ صاف کیا۔اس کے بعد عابد علی وہ کوڑا دان خود گراؤنڈ سے باہر لےکر گئے اور گراؤنڈ کو صاف رکھنے کی ایک اعلیٰ مثال قائم کی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *