Categories
Breaking news

عائشہ عُمر کے بعد شعیب ملک کا ہانیہ کیساتھ فوٹو شوٹ وائرل

قومی کرکٹر شعیب ملک کا اداکارہ عائشہ عُمر کے بعد ہانیہ عامر کے ساتھ بھی فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف تیز ترین ففٹی کرنے والے قومی کرکٹر شعیب ملک کا حال ہی میں عائشہ عُمر کے ساتھ بولڈ فوٹو شوٹ وائرل ہوا تھا جوکہ سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا تھا۔اس فوٹو شوٹ کی وجہ سے شعیب ملک کو بےحد تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا تاہم اب شعیب ملک کا ایک اور نیا فوٹو شوٹ وائرل ہورہا ہے جوکہ اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ ہے۔
شعیب ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اور ہانیہ عامر کے فوٹو شوٹ کی تصویر شیئر کی ہے۔
اس نئے فوٹو شوٹ کے بعد شعیب ملک اور ہانیہ عامر ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئے ہیں، صارفین کا کہنا ہے کہ دونوں کا یہ انداز غیر مناسب ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.