پاکستان سمیت دنیا بھر میں شوبز شخصیات خود کو فٹ رکھنے پر بہت زیادہ توجہ دیتی ہیں۔ پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ عائشہ عمر کی بھی اب ایکسرسائز کرتے ہوئے تصاویر سامنے آئی ہیں جو ان کے مداحوں کو خوب پسند آرہی ہیں۔عائشہ عمر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایکسرسائز اور جم سے متعلق تصاویر شیئر کیں جسے کچھ ہی دیر میں 58 ہزار سے زائد بار لائک کیا گیا۔گزشتہ روز اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے بھی اپنے اکاؤنٹ پر ایکسرسائز کرتے ہوئے وڈیو شیئر کی تھی۔
