Categories
Breaking news

عائشہ خان کی بیٹی کی پہلی جھلک منظر عام پر

Advertisement
Advertisement

شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی پاکستان کی سابقہ اداکارہ عائشہ خان نے آخر کار بیٹی ماہ نور کی تصویر شیئر کردی۔خیال رہے کہ گزشتہ برس 12 ربیع الاول کو عائشہ خان کے ہاں پیدا ہونے والی ماہ نور کی اب تک کوئی تصویر سامنے نہیں لائی تھیں تاہم گزشہ روز انہوں نے بیٹی کی سائیڈ پوز کی ایک ایسی تصویر شیئر کی جس سے ماہ نور کے نقشوں کا اندازہ ہوتا ہے۔عائشہ خان کی جانب سے بیٹی کی شیئر کی جانے والی تصویروں میں ماہ نور کو اپنے کھلونوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔پاکستان کی مقبول ترین فلموں میں اداکاری کی جوہر دکھانے والی عائشہ خان نے اب تک بیٹی کے چہرے کو عیاں نہیں کیا تھا، وہ جب بھی فیملی کی تصویر شیئر کرتیں ماہ نور کے چہرے کو چھپا دیتی تھیں۔بیٹی کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے سابقہ اداکارہ نے انہیں اپنی زندگی کی واحد محبت قرار دی عائشہ خان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں بیٹی کا چہرہ چھپانے پر انہیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا جس کا انہوں نے جواب بھی دیا تھا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *