Categories
Breaking news

عائشہ اکرم سے دست درازی، ریمبو کی درخواستِ ضمانت دائر

عائشہ اکرم سے دست درازی، ریمبو کی درخواستِ ضمانت دائر

گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم سے دست درازی کے کیس میں مرکزی ملزم عامر عرف ریمبو نے ضمانت کے لیے لاہور کی سیشن عدالت سے رجوع کر لیا۔

ایڈیشنل سیشن جج نے ریمبو کی درخواست پر سماعت کی۔

لاہور کی سیشن عدالت نے پولیس سے آئندہ سماعت پر کیس کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

عائشہ نے مجھے میڈیا پر بھائی کیوں بنایا؟ ریمبو

ٹاک ٹاکر عائشہ اکرم کو بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم ریمبو کا کہنا ہے کہ عائشہ نے نہ جانے کیوں مجھے میڈیا پر بھائی بنایا، مجھے نہیں پتہ کہ گھبرا کر مجھے بھائی بولا۔

مرکزی ملزم عامر عرف ریمبو نے عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ مجھے مقدمے میں غلط نامزد کیا گیا ہے، متاثرہ خاتون نے غلط بیان دیا۔

لاہور کی سیشن کورٹ نے درخواست کی سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ روں برس 14 اگست کو مینارِ پاکستان پر خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے درندگی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

واقعے میں اس وقت ٹوئسٹ آیا، جب متاثرہ خاتون عائشہ اکرم نے اپنے دوست عامر عرف ریمبو کو سلاخوں کے پیچھے پہنچا دیا۔

یہ بھی پڑھیے

گرفتاری کے بعد ملزم ریمبو نے الزام عائد کیا تھا کہ عائشہ اکرم مقدمے کے ملزمان سے 5، 5 لاکھ روپے لینا چاہتی تھی، میں نے اسے کہا کہ رقم کے پیچھے نہ بھاگو۔

ریمبو کا کہنا ہے کہ سمجھانے پر عائشہ اکرم نے غلیظ زبان استعمال کی، اس نے دھمکی دی کہ اس کے مطابق بیان نہ دیا تو جیل کی ہوا کھانی پڑے گی۔

ملزم ریمبو نے عائشہ اکرام کے الزامات سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں ہی جانتا ہوں کہ کس طرح عائشہ کو ہجوم سے زندہ لے کر گھر آیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *