Categories
Breaking news

عائزہ خان نے ماضی کی یاد تازہ کردی

Advertisement
Advertisement

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ عائزہ خان نے ماضی کے خوبصورت دن کو یاد کرتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔مقبول ترین ڈراما سیریل ’مہر پوش‘ کی ’مہرو‘ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ماضی کی اپنی ایک یادگار تصویر پوسٹ کی جو اُن کے گریجویشن مکمل ہونے کی تقریب کی ہے۔
عائزہ خان کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں اُنہوں نے سیاہ رنگ کا گریجویشن گاؤن اور کیپ پہنا ہوا ہے جبکہ ہمیشہ کی طرح تصویر میں بھی اداکارہ کے چہرے پر مُسکراہٹ ہے جس سے اُن کی تصویر مزید دلکش نظر آرہی ہے۔اداکارہ کی ماضی کی خوبصورت تصویر میں اُن کے ہمراہ اُن کے والدین بھی ہیں جو اپنی بیٹی کے گریجویشن مکمل ہونے پر بےحد خوش دِکھائی دے رہے ہیں۔تصویر شیئر کرتے ہوئے عائزہ خان نے کیپشن میں لکھا کہ ’تھرو بیک ٹو گریجویشن ڈے۔‘عائزہ خان کے اِس کیپشن سے واضح ہو رہا ہے کہ وہ اپنے گریجویشن کی تقریب کو یاد کر رہی ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *