Categories
Breaking news

عائزہ خان اور دانش تیمور کے مداحوں کیلئے خوشخبری

Advertisement

معروف اداکارہ عائزہ خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر، اداکار، ماڈل و میزبان دانش تیمور کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں دونوں ہی نہایت خوبصورت نظر آ رہے ہیں۔انسٹا گرام پر 7.9 ملین فالورز رکھنے والی اداکارہ عائزہ خان آ ج کل اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں کافی مصروف نظرآ رہی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی نئی خوبصورت تصویریں اور معلومات بھی اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔عائزہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں، اُن کی جانب سے کی جانے والی ہر نئی پوسٹ پر مداحوں اور فالوورز کی جانب سے خوب لائیکس اور کمنٹس کیے جاتے ہیں جن میں زیادہ تر مثبت کمنٹس ہوتے ہیں۔عائزہ خان کی جانب سے گزشتہ روز اپنی ایک دلکش تصویر اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تھی جس کے کیپشن میں ان کا کہنا تھا کہ ’ کچھ نیا بہت جَلد آ رہا ہے۔‘
کچھ دیر قبل عائزہ خان کی جانب سے اپنے شوہر دانش تیمور کے ساتھ ایک اور خوبصورت تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں اُنہوں عندیہ دیا ہے کہ وہ دانش تیمور کے ساتھ کسی نئے پروجیکٹ میں نظر آئیں گی۔عائزہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر پر مداح خوب خوش دکھائی دے رہے ہیں جبکہ انسٹا صارفین کا کمنٹ باکس میں خوش ہوتے ہوئے کہنا ہے کہ ’عائزہ خان اور دانش تیمور کی جوڑی خوبصورت ترین ہے اور وہ دونوں ایک ساتھ بے حد جچتے بھی ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *