
پی ٹی آئی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس میں چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ ظاہرشدہ اکاؤنٹس سے پیسہ منتقل ہونا قابل غور بات ہوسکتی ہے، وکیل اکبر ایس بابر نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی نے اپنے کام کا حق ادا نہیں کیا۔
الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی ، اکبر ایس بابر کے وکیل احمد حسن نے آج اپنے دلائل مکمل کیے، جبکہ پی ٹی آئی کے وکیل انورمنصور 13 اپریل کو دلائل کا آغاز کریں گے۔
وکیل پی ٹی آئی انور منصور نے آج کی سماعت کے آغاز پر کہا کہ اکبر ایس بابر کے حق دعویٰ پر کیس ہائیکورٹ میں زیر التوا ہے، ہائیکورٹ نےدرخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے کل مقررکی ہے، ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوئی نے کہا کہ ہائیکورٹ کا حکم نامہ ہمارے علم میں ہے۔
اکبر ایس بابر کے وکیل احمد حسن نے سماعت میں اپنے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ظاہر نہ کردہ اکاؤنٹس سے رقم پی ٹی آئی کے ظاہر کردہ اکاؤنٹس میں آئی ہے، پی ٹی آئی حساب نہ دے سکی تو تمام رقم ضبط ہونی چاہیے، کوئی پاکستانی بھی اپنی غیرملکی کمپنی سے فنڈنگ نہیں کرسکتا۔
احمد حسن ایڈوکیٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو349 غیرملکی کمپنیوں سے فنڈنگ ہوئی،اسکروٹنی کمیٹی نے کئی افراد کو بظاہر پاکستانی قرار دیا ہے، بظاہر پاکستانی کی سمجھ نہیں آئی، کوئی پاکستانی ہے یا نہیں، واضح نہیں کیا گیا،پی ٹی آئی کو25 کروڑ روپے کیش کس نے دیئے کچھ معلوم نہیں۔
وکیل احمد حسن نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مطابق انہیں ملک کے اندرسے 16 لاکھ ڈالر فنڈز ملے، چیف الیکشن کمیشن نے کہا کہ اب تو شادیوں میں بھی روپے کی جگہ ڈالر پھینکے جاتے ہیں جواب میں وکیل احمد حسن نے کہا کہ کسی ایسی شادی کا علم ہو تو ضرور بتائیے گا، میں بھی جانا چاہتا ہوں۔
اکبر ایس بابر کے وکیل نے کہا کہ بیرون ملک سے پیسے بھیجنے والوں کے نام تک نہیں بتائے گئے، سعودی عرب اور یو اے ای میں تو سیاست ہو ہی نہیں سکتی، عرب ممالک سے سیاسی پیسہ بینک کے ذریعے نہیں آسکتا،تمام رقم بینکوں سے آئی اور پارٹی اکاونٹس میں گئی۔
چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا، ناروے یا کسی اور ملک سے لوگ پیسے بھیجتے ہیں تو کیا مسئلہ ہے؟ پارٹی پیسہ جمع کرکے پاکستان بھیجے تو اس میں کیا غلط ہے؟وکیل اکبر ایس بابر نے کہا کہ فنڈ دینے والوں کی تفصیل بھی ہونی چاہیے، سیاسی جماعت آمدن کے ذرائع بتانے کی پابند ہے۔
وکیل اکبرایس بابر کا کہنا تھا کہ کمپنیوں سے آنے والی تمام رقم ممنوعہ ہے ضبط کی جائے، وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ امریکا میں ایل ایل سی کمپنی بنائے بغیر فنڈ ریزنگ نہیں ہوسکتی۔
اکبرایس بابر کے وکیل نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے ایک اکاؤنٹ کو تسلیم نہیں کیا، وہ اسد قیصر چلاتے ہیں، روہتا شیٹھی نامی بھارتی خاتون نے سنگاپور سے فنڈنگ کی، غیر ملکی فنڈز اگر شوکت خاتم کو ملتے تو کوئی اعتراض نہیں تھا، الیکشن کمیشن کو عمران خان نے سرٹیفکیٹ دیا کہ ممنوعہ فنڈنگ نہیں لی، ممنوعہ فنڈنگ ضبط اور سرٹیفکیٹ دینے والا نااہل ہوگا۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
بٹگرام: خاتون کی بچے سمیت پولنگ ڈیوٹی
خیبر پختون خوا کے ضلع بٹگرام کے خواتین پولنگ اسٹیشن میں اسٹاف خاتون شیر خوار بچے سمیت ڈیوٹی پر موجود ہیں۔
-
لاہور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ
لاہور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہو گیا ہے، شہر میں ہر گھنٹے بعد بجلی بند ہونے لگی
-
تحریکِ عدم اعتماد، پرویز مشرف کا بیان سامنے آگیا
ملک کی تیزی سے بدلتی سیاسی صورتحال کے دوران سابق صدر پرویز مشرف کا بیان بھی سامنے آگیا۔
-
وزیرِاعظم عمران خان آج رات قوم سے خطاب کریں گے
شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آخری بال اور آخری اوور تک لڑیں گے.
-
کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی 3 روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی
نیپرا کی جانب سے کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 27 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا۔
-
عمران خان کس غیبی امداد کے انتظار میں ہیں؟، شیری رحمٰن
پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کی رہنما شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کس غیبی امداد کے انتظار میں ہیں؟
-
اپوزیشن کا اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کیخلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ
اپوزیشن کی جانب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
-
وزیر اعظم نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس طلب
وزیر اعظم عمران خان نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔
-
آج NCOC کے آپریشن کا آخری دن ہے: اسد عمر
ملک میں کورونا وائرس کی وباء کو قابو میں کرنے کے لیے قائم کیے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ، وفاقی وزیر اسد عمر نے بتایا ہے کہ این سی او سی کے آپریشن کا آج آخری دن ہے۔
-
این سی او سی آج بند کردیا ہے، وزیر اعظم
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آج این سی او سی بند کردیا گیا ہے، این سی او سی کی ٹیم اور قیادت کو مبارکباد دیتا ہوں۔
-
شہباز گِل نے ’لیکچر‘ دینے کا اعتراف کرلیا
وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے امریکی پبلک یونیورسٹی میں لیکچر دینے کا اعتراف کرلیا۔
-
جام عبدالکریم نے ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریمنے ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
طارق فضل چوہدری کو مریم اورنگزیب کے کندھے پر ہاتھ رکھنا مہنگا پڑ گیا
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما طارق فضل چوہدری کی جانب سے جماعت کی ترجمان مریم اورنگزیب کے کندھے پر ہاتھ رکھنے پر تنقید کی جا رہی ہے۔
-
شیخ رشید نے اگلے 48 گھنٹے اہم قرار دے دیئے
وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جمعہ، ہفتہ رات بارہ بجے تک انتظار کریں
-
پاکستان: مزید 244 کورونا مریض، 6 اموات رپورٹ
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ صرف 244 کیسز سامنے آئے ہیں۔
-
مزید منحرف اراکین سے متعلق غور کیلئے سیاسی کور کمیٹی اجلاس جاری
وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت سیاسی کور کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا، اجلاس میں مزید منحرف ہونے والے اراکین سے متعلق غور کیا جائے گا۔