Categories
Breaking news

طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے سی ای او پی آئی اے کی ملاقات

Advertisement
طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے سی ای او پی آئی اے کی ملاقات

قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ارشد ملک نے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ملاقات کرکے حادثے کے بعد سے اب تک کے اقدامات پر بریفنگ دی، جبکہ ملاقات میں ابھی تک بچے ہوئے سامان کی حوالگی پر گفتگو بھی کی گئی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ سی ای او کی لواحقین سے ملاقات میں انشورنس کلیم کی رقم 1 کروڑ سے بڑھا کر 5 کروڑ کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Table of Contents

x
Advertisement

سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ کلیم کی رقم بڑھانے کے لیے انشورنس کمپنی سے دوبارہ بات کی جائیگی۔

ارشد ملک نے کہا کہ حادثے کے باعث زمین پر ہوئے نقصانات کی ادائیگی کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

انہوں نے کہا کہ لواحقین جانشینی سرٹیفیکیٹ جلد جمع کروائیں، تاکہ انشورنس کی ادائیگی ہوسکے۔

سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ پی آئی اے تمام ملکی قوانین کا احترام کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *