
اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے افغانستان سے طورخم بارڈر کے راستے پاکستان پہنچنے والے 3 افغان باشندوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں ہیروئین آئس اور دیگر منشیات برآمد کر لی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق اے این ایف اور ایف سی کی مشترکہ کارروائی میں منشیات افغانستان سے خیبر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے۔
اینٹی نارکوٹکس فورس کے ترجمان کے مطابق طورخم بارڈر پر 3 افغان باشندوں کے قبضے سے 36 کلو 500 گرام آئس، 8 کلو 580 گرام مشکوک مواد اور 7 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔
اے این ایف کی جانب سے ملزمان حیدر خان، عصمت اللّٰہ اور ساتھی کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کی گئی ہے۔
جیکٹس اور واسکٹ سے منشیات برآمد
اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی کے نجی کوریئر آفس میں 2 مختلف کارروائیوں میں بھی منشیات برآمد کی ہے۔
پہلی کارروائی میں لندن بھیجے جانے والے جیکٹس کے پارسل سے 230 گرام مشکوک مواد برآمد کیا گیا ہے۔
دوسری کارروائی کے دوران دبئی بھیجنے کے لیے بک کرائے گئے پارسل سے 10 گرام آئس برآمد ہوئی، برآمد شدہ منشیات واسکٹ میں چھپائی گئی تھی۔
ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
لاہور: دھند کے باعث پروازیں متاثر، ٹرینیں تاخیر کا شکار
لاہور میں دھند کی وجہ سے کراچی اور کوئٹہ سے آنے والی مسافر ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں جبکہ ایئر پورٹ پر فضائی آپریشن بھی متاثر ہوا ہے۔
-
لاہور: اسموگ کے باعث اسکول، کالج مزید 7 روز بند کرنے کی ہدایت
لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ کے تدارک کے لیے لاہور کے اسکولوں اور کالجوں کو مزید 7 روز بند کرنے کی ہدایت کر دی۔
-
بلوچستان: مغربی ہواؤں کا ایک اور سسٹم داخل، بارش کا امکان
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا ایک اور سسٹم شمالی بلوچستان میں داخل ہو گیا۔
-
اسحاق ڈار آئی ایم ایف ملاقات ناکامی کا شکار کیوں ہوئی؟ اسدعمر
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے سوال اٹھایا ہے کہ پرسوں اسحاق ڈار اور آئی ایم ایف کی ویڈیو لنک پر ملاقات ناکامی کا شکار کیوں ہوئی؟
-
ملک کے کئی شہروں میں گیس کا بحران برقرار
چوبیس گھنٹوں میں بیس گھنٹے گیس کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کے لیے سردیاں اذیت ناک بنا دی ہیں۔
-
نصیر آباد، سیلاب متاثرین کی مشکلات کم نہ ہوسکیں
متاثرین کے پاس چھت، راشن اور سردی سے بچنے کے لیے گرم کپڑے نہ ہونے کی وجہ سے پریشانی کا سامنا ہے
-
ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری، سردی میں اضافہ
محکمہ موسمیات نے 28 اور 29 دسمبر کو ملک کے بیشتر علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔
-
پنجاب کے میدانی علاقوں میں سرِشام شدید دھند
پنجاب کے میدانی علاقے آج بھی سرِ شام شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے جس کے باعث موٹر ویز کو کئی مقامات سے بند کر دیا گیا ہے۔
-
کراچی، گلشن اقبال کی سیوریج لائن میں دھماکا، پولیس
کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13 ڈی کی سیوریج لائن میں دھماکے سے بچہ زخمی ہوگیا۔
-
بےنظیر کا یوم شہادت، جیالوں کی گڑھی خدا بخش آمد کا سلسلہ جاری
سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کی سابق چیرپرسن شہید بے نظیر بھٹو کا یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے، ملک بھر سے جیالے اپنی محبوب قائد کی برسی میں شرکت کے لیے لاڑکانہ پہنچ رہے ہیں، گڑھی خدا بخش میں ہونے والے جلسے سے سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔
-
ریحام خان کی تیسری شادی پر رقص کرنے کی ویڈیو، بچے بھی خوشی سے نہال
ریحام خان کی بیٹی عنایا خان نے بھی رقص کرکے خوشی منائی جب کہ بیٹے ساحر خان نے گٹار بجا کر عاطف اسلم کا گانا گایا۔
-
گوادر میں حق دو تحریک مشتعل ہجوم بن گئی، پولیس کا موقف
بلوچستان پولیس نے کہا ہے کہ حق دو تحریک کے دھرنے نے ایک مشتعل ہجوم کی شکل اختیار کرلی ہے۔
-
پاکستان کی تاریخ کا 80 فیصد قرض عمران خان کی حکومت میں لیا گیا، احسن اقبال
وفاقی وزیر احسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کا 80 فیصد قرض عمران خان کی حکومت میں لیا گیا۔
-
بلاول بھٹو کا سعودی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ
سعودی اور پاکستانی وزرائے خارجہ نے افغانستان کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، جس میں افغان خواتین کی تمام شعبوں میں بھرپور اور مساوی شرکت کی ضمانت کی اہمیت کا اعادہ کیا گیا۔
-
اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن، پی ٹی آئی کی اپیل سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد ہائیکورٹ میں دارالحکومت میں بلدیاتی الیکشن 31 دسمبر کو کرانے کےلیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپیل دائر کردی۔
-
اسحاق ڈار کی سربراہی میں اجلاس، سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی نجکاری کی سمری پیش
نجکاری کمیٹی کے اجلاس میں نجکاری کمیشن نے سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی نجکاری کی سمری پیش کردی۔