Categories
Breaking news

طبیعت کی خرابی، مریم نواز کا سیاسی سرگرمیاں ختم کرنے کا اعلان

Advertisement
Advertisement

مریم نواز

نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے، اور انہوں نے اپنی تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردی ہیں۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مریم نواز کی طبیعت ناساز ہے، انہیں تیز بخار اور گلے میں شدید درد ہے، مریم نواز نے اپنا کرونا ٹیسٹ بھی کرایا ہے، جس کی رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی ہے۔

مریم اورنگزیب کے مطابق ڈاکٹرز نے نائب صدر مسلم لیگ (ن) کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، اسی بنا پر انہوں نے اپنی تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردی ہیں۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ مریم نواز شریف طبیعت کی ناسازی کے باوجود لاہور ہائی کورٹ بھی گئیں، جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں پیپلز پارٹی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ ایک طرف لوگ آئین و قانون کی خاطر جدوجہد کر رہے ہیں، دوسری طرف لوگ چھوٹے سے فائدے کیلئے بیانیے کو روند رہے ہیں، چھوٹے سے عہدے کیلئے جمہوری جدوجہد کو بڑا نقصان پہنچایا گیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا چھوٹا سا عہدہ ہے، اپوزیشن لیڈر سینیٹ کا عہدہ مل جاتا تو ہم نے کونسی حکومت بنا لینی تھی، آپ کو چھوٹا سا عہدہ چاہیئے تھا تو نواز شریف سے مانگ لیتے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *