Categories
Breaking news

طالبعلم زیادتی کیس، عزیز الرحمٰن جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

طالبعلم زیادتی کیس، عزیز الرحمٰن جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

کینٹ کچہری نے لاہور کے مدرسے کے طالب علم سے بد فعلی کے ملزم عزیز الرحمن کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ رانا راشد نے کیس کی سماعت کی جہاں ملزم عزیز الرحمن کو تین دن کے جسمانی ریمانڈ کے بعد پیش کیا گیا۔

حریم شاہ کاعزیز الرحمٰن کی گرفتاری پر ردعمل

پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار و اداکارہ حریم شاہ نے طالبعلم سے بدفعلی کے جرم میں گرفتار عزیز الرحمٰن کے معاملے پر اپنا ردعمل دیا ہے۔

یاد رہے کہ طالبعلم سے زیادتی میں ملوث ملزم عزیز الرحمٰن نے دوران تفتیش اعتراف جرم کیا۔

طالبعلم زیادتی کیس، وزیراعظم آئی جی پنجاب کے ساتھ رابطہ میں رہے

ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور شارق جمیل کا کہنا ہے کہ طالبعلم سے زیادتی کا مقدمہ درج ہونے کے بعد وزیراعظم آئی جی پنجاب کے ساتھ رابطہ میں رہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے بیان میں کہا کہ یہ ویڈیو میری ہی ہے جو صابر شاہ نے چھپ کر بنائی، طالبعلم صابر کو پاس کرنے کا جھانسہ دے کر ہوس کا نشانہ بنایا اور ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خوف اور پریشانی کا شکار ہوگیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *