Categories
Breaking news

طالبان کو بڑا جھٹکا، جوبائیڈن انتظامیہ کا افغانستان کے منجمد اثاثے نائن الیون متاثرین میں تقسیم کرنے کا فیصلہ

طالبان کو بڑا جھٹکا، جوبائیڈن انتظامیہ کا افغانستان کے منجمد اثاثے نائن الیون متاثرین میں تقسیم کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) جوبائیڈن انتظامیہ نے افغانستان کے منجمد کیے گئے اثاثے نائن الیون کے متاثرین اور ملک میں فلاحی کاموں کیلئے خرچ کرنے کی منظوری دے دی۔

الجزیرہ ٹی وی کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان کے منجمد اثاثوں کے حوالے سے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے ہیں۔ آرڈر کے تحت افغانستان کے منجمد کیے گئے سات ارب ڈالر کے فنڈز میں سے آدھی رقم ان افغان شہریوں کی فلاح پر خرچ ہوگی جو طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد امریکہ آئے تھے۔باقی آدھی رقم نائن الیون کے متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کی جائے گی۔

مقبول بٹ کے یوم شہادت پر آج مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی

طالبان کی جانب سے بار بار امریکہ سے افغانستان کے منجمد فنڈز بحال کرنے کی درخواستیں کی گئی ہیں تاہم جوبائیڈن انتظامیہ ان کی حکومت کو قانونی نہیں سمجھتی ، اس لیے طالبان کی درخواست پر کوئی عمل نہیں کیا جا رہا۔

مزید :

بین الاقوامیBreaking Newsاہم خبریں

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *