Categories
Breaking news

طائف میں پہاڑ پر خوفناک آتشزدگی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Advertisement

 طائف میں پہاڑ پر خوفناک آتشزدگی

سعودی عرب کے شہر طائف میں پہاڑ پر خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

Advertisement

سعودی عرب کے شہر طائف میں واقع ثقیف مرکز میں پہاڑ پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سعودی عرب میں محکمہ نظامتِ عامہ برائے شہری دفاع کے ترجمان نے آتشزدگی کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان ہوا اور نہ ہی کوئی شخص زخمی ہوا۔

نظامتِ عامہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ’ثقیف مرکز میں واقع جبلِ عمد میں اچانک آگ لگ گئی تھی، جس پر قابو پانے کے لیے شہری دفاع کی ٹیمیں پہنچیں اور وہ امدادی کاموں میں مصروف ہیں‘۔

محکمے کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں پہاڑ کے مختلف حصوں سے آگ کے شعلوں کو بلند اور دھوئیں کے بادلوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ آگ پر قابو پانے کے لیے ہیلی کاپٹروں کا استعمال بھی کیا جارہا ہے۔

#مدني_ميسان
يباشر حريق اندلع بمجموعة أشجار
في جبل " عمد " بمركز ثقيف
.. لازالت الفرق تعمل على إطفاء الحريق#حريق_جبل_عمد pic.twitter.com/je9PMJVq3M

— إمارة منطقة مكة (@makkahregion) September 16, 2020

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *