
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن کی بجائے نئے الیکشن پر معاملات طے پا گئے ہیں، اکتوبر میں الیکشن کی تاریخ، نئے الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کا فیصلہ قوم جلد سن لے گی۔
شیخ رشید احمد نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عام انتخابات سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔
شیخ رشید احمد کا اپنے ٹوئٹ میں لکھنا ہے کہ ضمنی الیکشن کی بجائے نئے الیکشن پر معاملات طے پا گئے ہیں، اکتوبر میں الیکشن کی تاریخ، نئے الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کا فیصلہ قوم جلد سن لے گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ قرنطینہ والے بھی الیکشن مان گئے ہیں، صرف فضل الرحمٰن رہ گئے ہیں، ڈالر 250 کا، بجلی اور LPG میں 10 روپے کا اضافہ مارکیٹیں بند کرا دے گا۔
شیخ رشید احمد نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اتحادیوں کی سیاسی ساکھ راکھ بن گئی ہے، نہ یہ عوام میں جانے کے قابل، نہ فرار ہونے نہ باہر سے بلانے کے قابل ہیں، اب خلق خدا فیصلہ کرے گی۔
شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ جمہوریت مذاق اور اسمبلی تماشا بن گئی ہے، بحران سری لنکا سے لبنان عراق اور اب پاکستان کی طرف آرہا ہے، ان ہی دنوں میں یورپ میں 4 حکومتیں ختم ہو گئی ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
تینوں جماعتوں کی فنڈنگ کا فیصلہ اکٹھا آنا چاہیے، فواد چوہدری
-
پی ٹی آئی نے اپنے 11 اکاؤنٹ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا: اکبر ایس بابر
پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے درخواست گزار اکبر ایس بابر نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے 11 اکاؤنٹ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
-
ملک میں کورونا شرح 3.35 فیصد، مزید 1 شخص فوت
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء نے 1 شخص کی جان لے لی۔
-
برطانیہ میں خیرات کیلئے جمع رقم کی PTI کو منتقلی کا انکشاف
برطانیہ میں خیرات کے لیے جمع کی جانے والی رقم پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو منتقل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
-
سیالکوٹ: بھارت کی جانب سے ریلہ چھوڑنے پر دریائے چناب میں سیلاب
بھارت کی جانب سے ریلہ چھوڑنے پر سیالکوٹ کے قریب دریائے چناب میں سیلابی صورتِ حال ہے۔
-
امریکا PIA کی پروازیں بحال کرنے کیلئے آمادہ
پاک امریکا دو طرفہ تعلقات میں اہم پیش رفت کا امکان ہے۔
-
سبطین خان کو بطور اسپیکر کامیاب کرائیں گے، پرویز الٰہی
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ اکثریت سے سبطین خان کو بطور اسپیکر پنجاب اسمبلی کامیاب کرائیں گے۔
-
ہم خیال ججز کے بینچ بنانے سے ادارے کو نقصان ہوگا، حامد خان
تحریک انصاف کے رہنما اور سپریم کورٹ بار کے سابق صدر حامد خان نے کہا ہے کہ ہم خیال ججز کے بینچ بنا کر مقدمات سنے گئے تو ادارے کو نقصان پہنچے گا۔
-
چوہدری شجاعت کی مشاورت کے بغیر اجلاس ممکن نہیں، ترجمان (ق) لیگ
مسلم لیگ (ق) کے ترجمان چوہدری شفاعت حسین نے کہا ہے کہ کامل علی آغا مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری ہیں، وہ کیسے مرکزی صدر کے خلاف کوئی کارروائی کرسکتے ہیں۔
-
کامن ویلتھ گیمز، افتتاحی تقریب سے ملالہ کا خطاب
افتتاحی تقریب سے خطاب میں ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ خواتین کی معاشرے میں شرکت اور اسکولوں تک سب کی رسائی ضروری ہے۔
-
کراچی: لیاقت آباد میں نوجوان کا قتل، لواحقین کا میت سڑک پر رکھ کر احتجاج
لواحقین نے حماد کے قاتل کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا اور کہا کہ گھنٹوں گزر جانے کے باوجود قاتل اب تک قانون کی گرفت میں نہ آسکا۔
-
وفاقی وزیر ہوا بازی سعد رفیق کی صدارت میں پی آئی اے کا اجلاس
وفاقی وزیر کو نئے جہازوں اور پروڈکٹ کو بہتر بنانے پر بریفنگ دی اور بتایا کہ پی آئی اے اپنے بیڑے میں شامل 5 ائیر بس 320 طیاروں کی پرانی نشستوں کو تبدیل کرے گا۔
-
پی ڈی ایم اجلاس میں فارن فنڈنگ کیس پر قرارداد منظور
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ثابت ہوچکا ہے پی ٹی آئی نے ہر سال الیکشن کمیشن سے درجنوں اکاﺅنٹس چھپائے،
-
بھارت نے دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا، اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ
وزیر آباد میں دریائے چناب سےملحقہ علاقوں میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
-
اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے 11 ارکان کے استعفے منظور کرلیے
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی علی محمد خان، فضل محمد خان کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا ہے۔
-
حکومت عمران خان کے خلاف کارروائی میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے، زاہد خان
ترجمان عوامی نیشنل پارٹی زاہد خان نے کہا ہے کہ حکومت عمران خان کے خلاف کارروائی میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے۔