Categories
Breaking news

ضلع غربی کے 13علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

 ضلع غربی کے 13علاقوں میں کورونا مریضوں کے باعث لاک ڈاؤن کا فیصلہ

کراچی میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ضلع غربی کے 13علاقوں میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 5 سے 18 دسمبر تک بلدیہ، گڈاپ اور کیماڑی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن رہے گا۔

Table of Contents

x
Advertisement

جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جائے گا، ان میں اسلام نگر، سعید آباد، مہاجر کیمپ، معمار آباد، یوسف گوٹھ، کیماڑی، داتا نگر شامل ہیں۔

حنیف آباد، پاک کالونی، میٹروویل،بوانی چالی اور فرنٹیئر کالونی میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

ڈی سی غربی کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائیگا۔

حکم نامہ کے مطابق کریانہ، فارمیسی اور ضروری اشیاء کے اسٹورز کے علاوہ تمام کاروبار بند رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *