Categories
Breaking news

ضرورت مندوں کی مدد کیلئے سونو نے کروڑوں کی جائیدادیں گروی رکھوادیں

Advertisement
Advertisement

منفی کرداروں میں دکھائی دینے والے بھارتی ادکار سونو سود نے ضرورت مندوں کے لیے اپنی کروڑوں روپے کی جائیداد گروی رکھوادی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سونو سود تقریباً 10 کروڑ روپے کا قرض حاصل کرنے کے لیے یہ جائیداد گروی رکھیں۔ واضح رہے کہ سونو سود فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں، جن کے کام کو سراہا بھی جاتا ہے۔ سونو خود بھی اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرتے ہیں کہ وہ فنڈز سے جمع کی گئی رقم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں۔
تاہم حال ہی میں انھوں نے 10 کروڑ کا لون حاصل کرنے کے لیے اپنی 8 جائیدادیں گروی رکھوادیں جن کی خود کی مالیت کروڑوں روپے میں ہے۔ میڈیا رپورٹس میں منی کنٹرول کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سونو سود کی جائیدادیں گروی رکھنے کا معاہدہ 5 ستمبر کو کیا گیا جبکہ 24 نومبر کو اس کی رجسٹریشن ہوئی۔منی کنٹرول حکام نے سینئر ڈائریکٹر اینڈ ہیڈ ویسٹ انڈیا ریزیڈینشل سروسز کا الفاظ دہراتے ہوئے کہا کہ ’حوالے سے بتایا کہ ایسا جذبہ ایثار کبھی دیکھنے کو نہیں ملا، یہ جائیداد سونو اور ان کی اہلیہ کی ہی ملکیت رہیں گے، اور وہ ان کی مدد سے ماہانہ کرایہ حاصل کریں گے جن سے وہ 10 کروڑ کے قرض پر سود ادا کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن لگایا گیا، ایسے میں بیرون شہر سے آنے والے مزدوروں کے پاس اخراجات کے لیے رقوم ختم ہوئیں یا پھر ان کے پاس گھر واپس جانے کے لیے پیسے نہیں بچے تو سونو سود نے ان کی مدد کی، اور انھیں گھر واپس پہنچانے کا بندوبست کیا۔ حال ہی میں سونو سود نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں بڑی تعداد میں خطوط بکھرے ہوئے تھے۔ اس تصویر کے بارے میں سونو نے بتایا تھا کہ یہ مدد کے لیے پکارے گئے خطوط ہیں، کاش میں ان سب کے پاس جاتا اور ان کی مدد کرتا، لیکن ایک دن آئے گا جب ہر جگہ ترقی ہوگی اور یہ خطوط کم سے کم ہونا شروع ہوجائیں گے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *