Categories
Breaking news

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 4 افراد جاں بحق, 848 متاثر

Advertisement
Advertisement

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس

صوبہ سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 4 افراد جاں بحق جب کہ 848 متاثر ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 528 ہو گئی ہے جب کہ اموات کی تعداد 2751 تک پہنچ چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا کے 376 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 37 مریض وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق کراچی میں کورونا کے مزید 592 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 7 ہزار 375 ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر ملک بھر میں شادی ہالز میں تقاریب پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شادی ہالوں پر پابندی 20 نومبر سے نافذ ہو گی۔

اعلامیے کے مطابق شادی ہال کے اندر تقاریب پر پابندی ہو گی۔ تقاریب کا انعقاد صرف کھلی جگہ پر کیا جا سکے گا۔

این سی او سی اعلامیے کے مطابق کھلی جگہ پر شادی کی تقریب میں زیادہ سے زیادہ ایک ہزار افراد شریک ہو سکیں گے۔

اس کے علاوہ این سی او سی نے ماسک نہ پہننے والوں کے لیے جرمانے کی شرح مقرر کر دی ہے۔

اعلامیے کے مطابق بغیر ماسک کے گھر سے باہر نکلنے والے فرد سے 100 روپے جرمانہ وصول کر کے 3 ماسک دیئے جائیں گے۔

این سی او سی اعلامیے کے مطابق تمام سرکاری اور نجی دفاتر میں 50 فیصد عملے کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

این سی او سی نے بتایا کہ کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور ملتان کورونا سے زیادہ متاثرہ شہروں میں شامل ہیں جب کہ حیدر آباد، گلگت، مظفرآباد، میر پور، پشاور ، کوئٹہ، گوجرانوالا، گجرات، فیصل آباد، بہاولپور اور ایبٹ آباد میں بھی اسی حکمت عملی کا اطلاق کیا جائے گا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *